دبئی(نیوزڈیسک) دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے تیسرے کوالیفائنگ فائنل میچ میں پشاور زلمی کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ٹاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آج کا میچ بڑا اہم ہے کیونکہ مصباح الحق کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اچھی ٹیم ہے۔ اہم میچز میں کم سکور چیز کرنا بھی مشکل ہوتا ہے۔ جبکہ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کھیلنے والے بولر اور بیٹسمین اچھی پرفارمنس دے رہے ہیں۔ آج کی وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے۔ اچھا سکور کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔اسلام آباد یونائٹیڈ کی جانب سے ڈوائین سمتھ اور شرجیل خان نے اننگز کا پراعتماد طریقے سے آغاز کیا۔ شرجیل خان نے صرف 30 گیندوں پر 58 رنز بنائے۔ دونوں بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے سکور کو بغیر کسی نقصان کے 100 رنز تک پہنچایا تاہم اسلام آباد یونائیٹڈ کا سکور ابھی 108 رنز پر پہنچا تھا کہ ڈوائین سمتھ شان ٹیٹ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ ڈوائین سمتھ نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے بعد آنے والے بلے باز بریڈ ہیڈن آئے اور چلتے بنے۔ شان ٹیٹ نے انھیں کوئی رن بنانے کا موقع نہ دیا اور صفر پر بولڈ کر دیا۔میچ کی صورتحال اس وقت دلچسپ ہو گئی جب حسن علی گیند کی پر ڈیرن سیمی نے خالد لطیف کا کیچ لے لیا تاہم ایمپائر عبدالعلیم ڈار نے اس گیند کو ہی نو بال قرار دیدیا جس سے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو فری ہٹ ملی۔ خالد لطیف نے اس فری ہٹ کا خوب فائدہ اٹھایا اور چوکا مار دیا۔ اس کے بعد میچ کے سولہویں اوور میں شرجیل خان نے چھکا مار کر اپنی سینچری مکمل کی۔ انہوں نے صرف 50 گیندوں کا سامنا کرکے 101 رنز بنائے۔ شرجیل خان نے 7 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے یہ سنگ میل عبور کیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے سولہ اعشاریہ پانچ اوورز میں 150 رنز مکمل کئے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے تیسرے آو¿ٹ ہونے والے کھلاڑی شرجیل خان تھے جنہوں نے آٹھ چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 117 رنز کی یادگار اننگز کھیلی۔ وہاب ریاض اور حسن علی نے انھیں رن آو¿ٹ کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے ہیں۔ پشاور زلمی کی جانب سے شان ٹیٹ کامیاب بولر رہے جنہوں نے پینتیس رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔پشاور زلمی کی جانب سے ڈی جے ملان اور کامران اکمل نے اننگز کا آغاز کیا۔ ٹیم کا سکور ابھی 24 رنز تک ہی پہنچا تھا کہ ملان 7 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئے۔ بدری کی گیند پر بریڈ ہیڈن نے ان کا کیچ لیا۔پشاور زلمی کے دوسرے آو¿ٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حفیظ تھے۔ محمد حفیظ اس میچ میں اپنی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور صرف 8 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ عمران خالد کی گیند پر آصف علی نے ان کا کیچ لیا۔چھیاسٹھ کے سکور پر پشاور زلمی کی تیسری وکٹ گری جب پراعتماد طریقے سے بلے بازی کر رہے کامران اکمل آو¿ٹ ہو گئے۔ عمران خالد کی گیند پر بریڈ ہیڈن نے انھیں خوبصورت طریقے سے سٹمپ کیا۔ کامران اکمل نے 45 رنز بنائے۔اس کے بعد آنے والے بلے باز بریڈ ہوج بھی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف پانچ رن بنا کر آو¿ٹ ہو گئے۔ عمران خالد کی گیند پر کامران غلام نے ان کا کیچ لیا۔عمران خالد نے اس کے بعد ڈیرن سیمی کو بھی بولڈ کرکے چلتا کیا۔ ڈیرن سیمی صرف 9 نز بنا سکے۔پشاور زلمی کے چھٹے آو¿ٹ ہونے والے کھلاڑی شاہد یوسف تھے جو 4 رنز بنا کر رسل کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ اس کے بعد آنے والے کھلاڑی وہاب ریاض بھی صرف ایک رن بنا کر آو¿ٹ ہو گئے۔ محمد عرفان کی گیند پر رسل نے ان کا کیچ پکڑا۔ حسن علی نے ایک رن بنایا اور محمد سمیع کی گیند پر مصباح نے ان کا کیچ لیا۔