جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پی ایس ایل کا انعقاد پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، محمد حفیظ

datetime 21  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوز ڈیسک) قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتا ن محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا انعقاد پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، اعلیٰ معیار کی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شرکت سے نوجوان کھلاڑیوں کو مسابقت اور دباو سے بھرپور ماحول میں کھیلنے کا تجربہ حاصل ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بیٹنگ مسائل کا حل صرف پی ایس ایل نہیں بلکہ اس مقصد کے حصول کیلیے ہمیں اپنی ڈومیسٹک کرکٹ کو ٹھیک کرنا ہو گا۔کچھ اہم اقدامات کرنے اور قربانیاں دینے کی ضرورت ہے، اگر ایسا کرنے سے کچھ لوگ ناخوش بھی ہوتے ہیں تو ہونے دیں کیونکہ ہمارا اصل مقصد پاکستان کرکٹ کی بہتری ہونا چاہیے، پی ایس ایل کے تواتر کیساتھ مقابلوں کے علاوہ ڈومیسٹک ڈھانچے کو بہتر بنانے سے ہی ہمیں مستقبل کیلیے بہتر کھلاڑی ملیں گے۔محمد حفیظ نے کہا کہ ہمیں پی ایس ایل کے پاکستان میں جلد از جلد انعقاد کی کوششیں کرنی چاہئیں، اپنے عوام کے سامنے کھیلنا اور ملکی میدانوں کی رونقیں بحال ہونا ایک بہترین لمحہ ہوگا، اگر پی سی بی ٹیموں کی تعداد بڑھاتا ہے تو ہمیں ملک بھر کے مزید باصلاحیت کھلاڑیوں کو فرنچائز ٹیموں کیلیے کھیلتے ہوئے دیکھنے کا موقع ملے گا اور نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئیگا۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی کارکردگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہاکہ اس طرح کے ٹورنامنٹ میں کوئی بھی ٹیم اپنے حریف کو زیر کر سکتی ہے لیکن اچھی پرفارمنس کیلیے پراعتماد ہیں، پاکستان نے میگا ایونٹ میں ہمیشہ بہترین کارکردگی دکھائی ہے، تسلیم کرتا ہوں کہ حالیہ دنوں میں ہم اپنی صلاحیت کے مطابق پرفارم کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے لیکن میگا ایونٹ میں بہترکھیل کا مظاہرہ کرنے کیلیے پرعزم ہیں۔انھوں نے کہاکہ جب سے بولنگ پر پابندی لگی ہے، اپنے ایکشن کو بہتر کرنے پر کام کر رہا ہوں تاہم انٹرنیشنل مصروفیات کی وجہ سے زیادہ وقت نہیں مل سکا، اس وقت میری زیادہ توجہ بیٹنگ پر مرکوز ہے لیکن مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میرا ایکشن بالکل ٹھیک ہے، تاہم قوانین کے تحت دوبارہ ٹیسٹ کیلیے جولائی تک انتظار کرنے کی ضرورت ہے، امید ہے کہ ایک بار پھر قومی ٹیم کی جانب سے بولنگ کرتا نظر آؤں گا۔#/s#



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…