جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کرکٹ ٹیم 27 فروری کو اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی

datetime 21  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ ( نیوز ڈیسک)ایشیا کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ باقاعدہ شروع ہونے میں دوروز باقی رہ گئے، میگا ایونٹ 24 فروری سے بنگلہ دیش میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے کامیاب انعقاد کے لئے بنگلہ دیش میں تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں ٗمیگا ایونٹ میں پانچ ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، بھارت اور ایک کوالیفائر ٹیم شامل ہے۔ افغانستان، ہانگ کانگ، عمان اور یو اے ای کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کھیلیں گے اور اس ٹورنامنٹ کی ٹاپ ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کرے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم 27 فروری کو اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان کی ٹیم ٹورنامنٹ میں 2 مارچ کو بنگلہ دیش جبکہ 4 مارچ کو سری لنکا کے خلاف میچ کھیلے گی۔ ایشیا کپ 24 فروری کو شروع ہوگا اور 6 مار چ کو ختم ہوگا۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پہلے ایشیا کپ میں27 فروری کو اور پھر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں 19مارچ کو دھرم شالہ بھارت میں ٹی ٹونٹی میچز کھیلیں گی۔ بنگلہ دیش میں ہونے والا ایشیا کپ مجموعی طور پر 13واں اور بنگلہ دیش میں منعقد ہونے والا پانچواں ٹورنامنٹ ہوگا۔ بنگلہ دیش میں منعقد ہونے والا ایشیا کپ پہلی دفعہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ کا ہوگا جس کی وجہ سے ایشیا کپ کی ٹیموں کو بھارت میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاری کا موقع ملے گا ۔ ایشیا کپ کے تمام میچز شیر بنگال سٹیڈیم میر پور بنگلہ دیش میں ہوں گے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…