جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

تما م کھلاڑی فارم میں ہیں ، فائنل میں پوری تیاری سے میدان میں اترینگے، سرفراز احمد

datetime 20  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوز ڈیسک)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم کے تمام کھلاڑی فارم میں ہیں اور فائنل میچ میں وہ پوری تیاری سے میدان میں اتریں گے، پی ایس ایل کے آغاز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کمزور ٹیم سمجھ کراہمیت نہیں دی جارہی تھی کیونکہ اس میں بڑے نام بھی شامل نہیں تھے لیکن ٹیم پلیئرز کی انتھک محنت اورکوچ اور پوری مینجمنٹ کی جانب سے بھر پور سپورٹ کی وجہ سے وہ پہلی پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان کوئٹہ گلیڈایٹرز کا کہن تھا کہ سر ویوین رچرڈ کی وجہ سے بھی کھلاڑیوں کو بھرپور اعتماد حاصل ہوا ہے اور ان کے گھل مل کر رہنے اور ہر لمحہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کرنے کی وجہ سے بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بہت فائدہ ہوا ہے۔پی ایس ایل کے حوالے سے سرفراز حمد کا کہنا تھا کہ اس سے پاکستان کرکٹ کو بہت فائدہ ہوگا اور اتنابہترین ایونٹ کروانے پر پی ایس ایل اور پی سی بی کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے ، جب کہ پاکستانی عوام نے بھی اپنی بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا ہے جس کی وجہ سے تمام کھلاڑیوں کے حوصلے بھی بلند ہوئے ہیں اور امید ہے کہ فائنل میں شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…