دبئی(نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کے کپتان روی بوپارہ نے شعیب ملک کو اصلی لیڈر قرار دیدیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں روی بوپارہ نے آج اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف دوسرے پلے آف میچ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ وہ پہلی مرتبہ کراچی کنگز کی کپتانی کرنے کے لیے بے چین ہیں تاہم شعیب ملک ہمیشہ کراچی کنگزکے لیڈر رہیں گے۔