جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے منتخب کردہ اسکواڈ میں تبدیلی خارج از امکان نہیں ، شاہد آفریدی

datetime 19  فروری‬‮  2016
Pakistani cricketer Shahid Afridi looks to the waiting media, at Gaddafi Stadium in Lahore, Pakistan, on Tuesday, May 25, 2010. Pakistan Cricket Board Chairman Ijaz Butt Butt on Tuesday named Afridi as captain of Pakistani cricket team for next month's Asia Cup and twin test series against Australia and England. (AP Photo/K.M. Chaudary)
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوز ڈیسک) پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے منتخب کردہ اسکواڈ میں تبدیلی خارج از امکان نہیں اور ایشیا کپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی پر نظر رکھی جائے گی۔ایک انٹرویو میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ہمیں اسکواڈ میں تبدیلی کی ضرورت نہ پڑے اور یہی اسکواڈ دونوں ٹورنامنٹ میں کھیلے لیکن اگر کوئی کھلاڑی ایشیا کپ میں کھیلنے میں ناکام ہوا تو پھر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں تبدیلی کی جاسکتی ہے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کا آغاز 24 فروری کو بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان میچ سے ہوگا ،پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 27 فروری کو شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلے گا، ایشیا کپ کا فائنل 6 مارچ کو ڈھاکا میں ہی ہوگا۔شاہد آفریدی کے مطابق اگر کسی کھلاڑی نے پاکستان سپر لیگ میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا تو اس کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے منتخب کیا جاسکتا ہے۔کرکٹ ویب سائٹ کرکٹ کنٹری کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کپتان نے ان کی زیر قیادت کچھ کھلاڑیوں کی حالیہ دنوں میں کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا۔میرے سمیت ٹیم انتظامیہ اور سلیکٹرز نے ہرکھلاڑی کی بھرپور مدد کی لیکن ہم ان کھلاڑیوں سیجن نتائج کی توقع کررہے تھے ایسا نہیں ہوا۔آفریدی کا کہناتھا کہ وہ یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ ان کی قیادت میں ہر وہ کھلاڑی جو ٹیم میں شامل رہا اس کو کارکردگی دکھانے کا پورا موقع دیا گیامیں اس بات پر یقین نہیں رکھتا کہ کسی کو صرف ایک یا دومیچوں کے بعد ٹیم سے باہر بٹھایا جائے اور میں یہ واضح طورپر کہہ سکتا ہوں کہ جو کھلاڑی ٹیم کا حصہ رہا اس کو میری طرف سے کوچ اور سلیکٹرز کی طرف سے پورا حوصلہ اور اعتماد دیا گیا۔آل راؤنڈرکے مطابق بدقسمتی سے ہمارے کھلاڑیوں میں تسلسل کی کمی ہے، مجھے امید ہے کہ اگر پاکستان سپر لیگ مسلسل دو یا تین سال منعقد ہوتی رہی تو پھر نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا اور اس کو پی ایس ایل کے مداحوں کے سامنے بہترین بنانے کا موقع بھی ملے گاپی ایس ایل میں پشاور زلمی کے قائد نے کہا کہ ملک کے ڈومیسٹک کرکٹ کو دیکھنے کوئی نہیں آتا اور کھلاڑیوں کو بہتر کرنے کے لیے حقیقی دباؤ بھی نہیں ہوتا میرے خیال میں پی ایس ایل کھلاڑیوں کو اپنا اعتماد بہتر کرنے اور دباؤمیں کھیلنے کا ہنر سیکھنے کے لیے پلیٹ فارم کے طورپر کام آسکتا ہے۔نوجوان کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں جگہ دینے کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ اگر کوئی تجربہ کار کھلاڑی یہ محسوس کرے کہ یہ جانے کا وقت ہے تو پھر اس کو ریٹائرمنٹ لے کر نئے ٹیلنٹ کو موقع دینا چاہیے اگر کوئی بااعتماد اور باصلاحیت کھلاڑی جو میری جگہ لے سکتا ہے تو میں ان کو ٹیم میں جگہ دیتے ہوئے خداحافظ کہنے کو تیار ہوں۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…