شارجہ(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے ویسٹ انڈین بیٹسمین کرس گیل نے پی ایس ایل کو شاندار ٹورنامنٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپر لیگ پاکستان کرکٹ کے مستقبل پر دوررس نتائج مرتب کرے گی۔کرس گیل نے خلیج ٹائمز کو اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ پی ایس ایل شاندار ٹورنامنٹ ہے اور ہر کوئی دبئی اور شارجہ میں لطف اندوز ہورہا ہے اور ہمیں کچھ اعلیٰ معیار کی کارکردگی بھی دیکھنے کو ملی جبکہ نوجوان پاکستانی کھلاڑیوں کا جوش دیدنی اور بڑے ناموں سے سیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی لیگ کے انعقاد کے لیے کی جانے والی کوششوں نے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیردی ہیں اور تمام لوگ مطمئن نظر آرہے ہیں۔ایک سوال کے پر گیل نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ لوگ میری جارحانہ بیٹنگ چھکے اور چوکے دیکھنے آتے ہیں اور میں نے ہمیشہ اس کی کوشش کی لیکن بعض اوقات چیزیں آپ کے حق میں نہیں ہوتیں اسی لیے اس کو کرکٹ کہا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ میری ناکامی کے باوجود سرفہرست ٹیموں میں سے ایک میرے بہترین دوست بوم بوم آفریدی کی زیرقیادت پشاور زلمی کو شکست دینا شاندار تھا۔انھوں نے امید ظاہرکی کہ اس میچ کے بعد چیزیں تبدیل ہوں گی اور لوگوں کو کچھ دھواں دھار اننگز دیکھنے کو ملیں گی۔پاکستان میں سیکیورٹی خدشات کے باعث پی ایس ایل کو متحدہ عرب امارات میں منعقد کرنے کے حوالے سے کرس گیل نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہر کھلاڑی اور مداحوں کے لیے دلخراش بات ہے۔انہوں نے کہاکہ مجھے پاکستان کے کرکٹ سے محبت کرنے والے لوگوں سے ان کے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی کمی پر ہمدردی ہے، مجھے امید ہے کہ مستقبل قریب میں پی ایس ایل کا انعقاد پاکستان میں ہو گا۔
پاکستان سپر لیگ شاندار ٹورنامنٹ ہے، کرس گیل
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنے روپے کمی متوقع ہے؟نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بتا دیا
-
پاکستان نے اسرائیلی جاسوسوں کو کس طرح چکما دیکر امریکا ایران معاہدہ محفوظ بنایا؟
-
پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کتنی کمی ہوگی؟بڑا دعوی سامنے آگیا
-
وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کافیصلہ، محسن نقوی کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان
-
راولپنڈی، کزن کی گھر میں گھس کر کزن سے زیادتی، ویڈیو وائرل کردی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے بعد سونےکی قیمت میں بھی حیران کن کمی
-
وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ سوئٹزرلینڈ منسوخ،وجوہات سامنے آ گئی
-
تین میں سے ایک بالغ پاکستانی ذیابیطس سے متاثر ،وجہ بھی سامنے آ گئی
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 جون سے بڑی کمی کا امکان
-
وزیر اعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا
-
طوفان ہار گیا، محبت جیت گئی، پیٹرول پمپ پر نکاح، لاہور میں منفرد شادی کی داستان وائرل
-
سونے کی قیمتوں میں کمی
-
حکومت کی پیپلزپارٹی کو کابینہ میں شمولیت کی دعوت، بلاول کو اہم وزارت ملنے کا امکان
-
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سوئٹزرلینڈ منسوخ



















































