دبئی(نیوز ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کے تمام میچوں کے اوقات اور وارم اپ میچوں کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوئنٹی (مینزاور ویمنز) 2016 کا انعقاد بھارت کے 8 مختلف شہروں میں 8 مارچ 2016 سے 3 اپریل 2016 تک ہوگا۔آئی سی سی کے مطابق مردوں کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی مقابلے دوپہر کے اوقات میں مقامی وقت کے مطابق 3 بجے سے 6 بجے تک ہوں گے جبکہ شام کو کھیلے جانے والے میچ 7:30 سے 10:40 کے درمیان منعقد ہوں گے ¾ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل اور فائنل مقابلے 7:30 سے 10: 10 بجے تک ہوں گے۔دوسری جانب خواتین کے مقابلے مقامی وقت کے مطابق دوپہر کو 3:30 سے 06:15 اور شام کو 07:30 سے 10:15 بجے تک ہوں گے، خواتین کے سیمی فائنل اور فائنل 02:30 بجے سے 05:15 بجے تک ہوں گے۔آئی سی سی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دونوں مرحلوں میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے وارم اپ میچوں کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق پہلے مرحلے کی ٹیمیں 3 مارچ سے 6 مارچ تک دھرم شالا میں وارم اپ میچوں میں مصروف ہوں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں شریک ٹیمیں 10 مارچ سے 15 مارچ تک کولکتہ اور ممبئی میں وارم اپ ہوں گی ¾ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شریک ویمنز کرکٹ ٹیمیں 10 مارچ سے 14 مارچ تک بنگلور اور چنائی میں وارم اپ میچ کھیلیں گی۔پاکستان مینز ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ 12 مارچ کو مقامی ٹیم اور دوسرا میچ دفاعی چمپیئن سری لنکا سے 15 مارچ کو کولکتہ میں کھیلے گی ¾ ویمنز ٹیم 10 مارچ کو نیوزی لینڈ اور 12 مارچ کو جنوبی افریقہ سے چنائی میں مدمقابل ہوگی۔ورلڈٹی ٹوئنٹی کے پہلے مرحلے کا آغاز 8 مارچ کو ہوگا جہاں سے دوٹیمیں دوسرے مرحلے میں جگہ بنائیں گی جس کا آغاز 15 مارچ کو میزبان ہندوستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا۔