جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ویوین رچرڈز اور اظہر محمود کی پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ میں دلچسپی

datetime 16  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا دو سالہ معاہدہ جیسے جیسے ختم ہو رہا ہے کوچنگ کے لئے نت نئے نام سامنے آرہے ہیں۔ سابق پاکستانی آل راﺅنڈر اظہر محمود اور ویسٹ انڈیز کے عظیم بیٹسمین ویوین رچرڈ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے لئے تیار ہیں۔ اظہر محمود جو اسلام آباد کی جانب سے پی ایس ایل میں حصہ لے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں سر ے کاﺅنٹی میں بھی کھلاڑی اور کوچ ہوں اگر پاکستان کرکٹ بورڈ مجھے ٹی 20کوچ کی پیشکش کرتا ہے تو قبول کر لوں گا۔ اظہر محمود نے کہا کہ میں باہر ضرور رہتا ہوں لیکن دل پاکستان میں ہے، بیرون ملک روزی کی خاطر گیا ہوںلیکن اب بھی پاکستانی کی حیثیت سے شناخت ہے۔ادھر رچرڈز کہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں گرین شرٹس کی کوچنگ کا موقع دیا، تو وہ قلیل مدت کے لیے اپنی خدمات ضرور پیش کریں گے۔ سر ویوین رچرڈ کا کہنا ہے کہ اگر پی سی بی کی جانب سے انہیں ٹیم کی کوچنگ کا موقع دیا گیا ،تو وہ انکار نہیں کریں گے اور تھوڑے عرصے کے لیے پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے لیے خدمات پیش کریں گے ،تاہم پاکستان کے پاس اس وقت وقار یونس موجود ہیں جو بہترین خدمات پیش کر رہے ہیں۔ سر ویوین رچرڈ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان میں عالمی کرکٹ کا نہ ہونا افسوسناک ہے، پاکستان نے دنیا کو بہترین کھلاڑی فراہم کیے، لیکن عالمی کرکٹ نہ ہونے کی وجہ سے اس ملک کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ تکلیف دہ ہے، تاہم مجھے امید ہے کہ پاکستان کرکٹ میں بہتری ا?ئے گی اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے تیار ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…