جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

سپر لیگ پاکستان کرکٹ کے مستقبل پر دوررس نتائج مرتب کرے گی 190 کرس گیل

datetime 15  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز کے ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے کہا ہے کہ سپر لیگ پاکستان کرکٹ کے مستقبل پر دوررس نتائج مرتب کرے گی۔کرس گیل نے خلیج ٹائمز کو اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ پی ایس ایل شاندار ٹورنامنٹ ہے اور ہر کوئی دبئی اور شارجہ میں لطف اندوز ہورہا ہے اور ہمیں کچھ اعلیٰ معیار کی کارکردگی بھی دیکھنے کو ملی جبکہ نوجوان پاکستانی کھلاڑیوں کا جوش دیدنی اور بڑے ناموں سے سیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی لیگ کے انعقاد کے لیے کی جانے والی کوششوں نے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیردی ہیں اور تمام لوگ مطمئن نظر آرہے ہیں۔ایک سوال کے پر گیل نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ لوگ میری جارحانہ بیٹنگ چھکے اور چوکے دیکھنے آتے ہیں اور میں نے ہمیشہ اس کی کوشش کی لیکن بعض اوقات چیزیں آپ کے حق میں نہیں ہوتیں اسی لیے اس کو کرکٹ کہا جاتا ہے۔انہوںنے کہاکہ میری ناکامی کے باوجود سرفہرست ٹیموں میں سے ایک میرے بہترین دوست بوم بوم آفریدی کی زیرقیادت پشاور زلمی کو شکست دینا شاندار تھا۔انھوں نے امید ظاہرکی کہ اس میچ کے بعد چیزیں تبدیل ہوں گی اور لوگوں کو کچھ دھواں دھار اننگز دیکھنے کو ملیں گی۔پاکستان میں سیکیورٹی خدشات کے باعث پی ایس ایل کو متحدہ عرب امارات میں منعقد کرنے کے حوالے سے کرس گیل نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہر کھلاڑی اور مداحوں کے لیے دلخراش بات ہے۔انہوںنے کہاکہ مجھے پاکستان کے کرکٹ سے محبت کرنے والے لوگوں سے ان کے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی کمی پر ہمدردی ہے، مجھے امید ہے کہ مستقبل قریب میں پی ایس ایل کا انعقاد پاکستان میں ہو گالوگوں کی تاریخی شارجہ اسٹیڈیم میں بڑے پیمانے پر آمد خوش آئند ہے، اس سے خطے میں کرکٹ کی مقبولیت ظاہر ہوتی ہے۔اپنی انجری کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ مجھے معمولی زخم تھے لیکن یہ کوئی سنجیدہ انجری نہیں تھی، مجھے امید ہے کہ جلد ہے مکمل طورپر فٹ ہوجاو 191ں گا میں اس کے باوجود کرکٹ کھیل رہا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…