جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کو آئی سی سی کی جانب سے وارننگ دئیے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں145 نجم سیٹھی

datetime 15  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈکی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کو ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کے حوالے سے وارننگ دئیے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی نے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں پاکستان ٹیم کی شرکت کے حوالے سے ہم سے پوچھا ہے جس کے جواب میں واضح کیا جا چکا ہے کہ عالمی ایونٹ میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے حکومت کو خط لکھا ہوا اور بورڈ اس کے جواب کا منتظر ہے۔ایک برطانوی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا آئی سی سی نے اپنے بیان میں پاکستان کے بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں سکیورٹی خدشات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے بھارت بورڈ کے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔خبر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی سی سی نے وارننگ دی کہ اگر پاکستان نے بھارت میں نہ کھیلنے کی کوئی ٹھوس وجہ پیش نہ کی تو اسے سخت قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔گزشتہ دنوں پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر حکومت پاکستان سکیورٹی خدشات کے سبب ٹیم کو بھارت میں کھیلنے کی کلیئرنس نہیں دیتی تو ہم آئی سی سی سے پاکستان کے ورلڈ ٹی ٹونٹی میچز نیوٹرل مقام پر کرانے کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اس خبر کو یکسر رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی نے پاکستان کو کسی بھی قسم کی وارننگ جاری نہیں کی۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں نجم سیٹھی نے کہا کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی میں پاکستان ٹیم کی شرکت کے حوالے سے آئی سی سی نے ہم سے پوچھا ہے جس کے جواب میں واضح کیا جا چکا ہے کہ عالمی ایونٹ میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے حکومت کو خط لکھا ہوا اور بورڈ اس کے جواب کا منتظر ہے۔تاہم انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ کوئی بات نہیں ہوئی، نہ آئی سی سی نے ہم سے زیادہ پوچھا ہے اور نہ ہم نے کوئی رابطہ کیا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…