شارجہ(نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ چھوٹی موٹی لڑائی T20فارمیٹ کا حسن ہے۔ شارجہ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ جارحانہ کھیل پیش کرنا چاہیے یہی تو گیم کا حسن ہے۔ وہاب اور احمد شہزاد کی لڑائی سے متعلق پشاور زلمی کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ایسا بالکل نہیں ہونا چاہیے تھا تاہم ہو گیا ہے تو معاملے کو سلجھانے کی کوشش کریں گے۔ صحافی نے شاہد آفریدی سے سوال کیا کہ احمد شہزاد آپ کے زیادہ قریب سمجھے جاتے ہیں کپتان نے جواب دیا کہ ایسا بالکل نہیں دونوں کھلاڑی میرے انتہائی قریب ہیں۔ ریفری نے دونوں کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کر دیا ہے ۔