اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ کے دوران احمد شہزاد اور وہاب ریاض کے درمیان ہونے والی لڑائی میں پہل بلے کی جانب سے ہوئی۔ اسپورٹس جرنالسٹ امجد ماجد بھٹی کے مطابق فاسٹ بالر کا جارحانہ انداز ہی اس کی شان ہے تاہم احمد شہزاد نے وہاب ریاض کو گالی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں کھلاڑیوں کا تعلق لاہور سے ہونے کی باوجود کبھی ایک دوسرے نزدیک نظر نہیں آئے اور نہ ہی زیادہ گپ شپ ہوتی ہے۔ نجی ٹی کے اسپورٹس جرنالسٹ یحی حسینی کے مطابق میچ کے بعد وہاب ریاض کی جاب سے معاملے کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی گئی تاہم شہزاد نے دوستی کے لیے ہاتھ بڑھانے سے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹی 20اور پشاور زلمے کے کپتان شاہد آفریدی اس معاملے میں کچھ نہیں کہہ پار ہے۔ ریفری نے وہاب ریاض کو میچ فیس کا 40فیصد اور احمد شہزاد کو 30فیصد جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ گزشتہ روز میچ کے دوران پشاور زلمی کے باﺅلرز وہاب ریاض کو احمد شہزاد نے چھکا مارا تاہم اگلی گیند بالر نے انہیں آﺅٹ کر کے حساب برابر کر دیا ۔ اس میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8وکٹوں سے شکست دی تھی ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لائیو پروگرام کے دوران مداخلت، احسن اقبال نے وضاحت پیش کردی
-
چینی کی نئی سرکاری قیمت مقررکردی گئی، نوٹیفکیشن جاری
-
مسلم لیگ (ن)کے اہم رہنما نےپیپلزپارٹی میں شمو لیت کا اعلان کر دیا
-
چینی ساختہ خالص دوا پاکستان میں فروخت کی منظوری مل گئی
-
بند کرو اسے، بند کرو، وسیم بادامی کے شو کے دوران کسی نے زبردستی احسن اقبال کی ویڈیو کال بند کروا دی
-
سعودی عرب میں پاکستانی ورکرز کی تنخواہ اور اوورٹائم سے متعلق بڑی پیش رفت
-
خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع میں معدنیات کے نکالنے کر پابندی عائد
-
مسجد حرام کی بلند منزل سے کودنے والے شخص کوبچانے والا اہلکارزخمی
-
انڈونیشیا میں فحش اداکارہ کو گرفتار کرکے ملک بدر کردیا گیا؛ 10 سالہ سفری پابندی
-
سکولز اساتذہ کیلئے خوشخبری وزیراعلیٰ کا بڑا اعلان
-
پاکستانیوں کیلئے یورپ کے دروازے کھل گئے
-
سونے کی قیمت میں پھر اضافہ
-
بیوی پر شک، شوہر نے بچوں کے سامنے اہلیہ کو زندہ جلا دیا
-
برطانیہ؛ نابالغ طلبا سے جنسی تعلق پر خاتون ٹیچر کو ایک اور سزا سنادی گئی















































