شارجہ(نیوز ڈیسک)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے مابین پی ایس ایل کے سلسلے کا سترھواں میچ کھیلا گیا۔ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 129 رنز بنائے جن کے جواب میں زلمی نے 1 وکٹ کے نقصان پر 18 اعشاریہ 4 اوورز میں 130 رنز بنا ڈالے۔ پی ایس ایل کے سلسلے کا سترھواں میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے مابین کھیلا گیا۔ پشاور زلمی کی جانب سے محمد حفیظ اور مالن اوپننگ کرنے آئے۔ محمد حفیط نے 1 چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 29 گیندیں کھیل کر 36 رنز بنائے۔ ڈیوڈ مالن نے 1 چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 52 گیندیں کھیل کر 60 رنز بنائے۔ کامران اکمل نے 27 گیندیں کھیل کر 17 رنز بنائے اور ذوالفقار بابر کی گیند پر چگمبرا کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ بریڈ ہوج نے 4 گیندیں کھیل کر 3 رنز بنائے۔ اس سے قبل گلیڈٰی ایٹرز کی جانب سے اسد شفیق اور احمد شہزاد اوپننگ کرنے آئے۔ اسد شفیق نے 1 چھکے اور 1 چوکے کی مدد سے 15 گیندیں کھیل کر 16 رنز بنائے اور شاہد ا?فریدی کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گئے۔ احمد شہزاد 1 چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 17 گیندیں کھیل کر 21 رنز بنانے کے بعد وہاب ریاض کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ کمارا سنگا کارا بغیر کوئی اسکور بنائے وہاب ریاض کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ اکبر الرحمٰن 4 گیندیں کھیل کر 1 اسکور بنانے کے بعد آفریدی کی گیند پر شاہد یوسف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ محمد نواز نے 12 گیندیں کھیل کر 5 رنز بنائے اور شاہد آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ سرفراز احمد نے 1 چھکے کی مدد سے 6 گیندیں کھیل کر 10 رنز بنائے اور شاہد آفریدی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ ایلیٹ نے 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 29 گیندیں کھیل کر 40 رنز بنائے اور جنید خن کی گیند پر مالن کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ محمد نبی نے 10 گیندیں کھیل کر 2 رنز بنائے اور شاہد آفریدی کی گیند پر شاہد یوسف کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ چگمبرا پہلی ہی گیند پر بغیر کوئی اسکور بنائے آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ عمر گل 2 گیندیں کھیل کر بغیر کوئی اسکور بنائے محمد اصغر کی گیند پر سیمی کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ ذوالفقار بابر نے 1 چھکے اور 1 چوکے کی مدد سے 11 گیندیں کھیل کر 20 رنز بنائے۔