جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان سپر لیگ؛ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

datetime 14  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ(نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے سولہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کا 129 رنز کا ہدف 19 اوور کی آخری گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ،اسلام آباد کی جانب سے کپتان مصباح الحق نے 38 اور خالد لطیف نے 33 رنز بنائے ،پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شرجیل خان تھے جو ایک رنز بنا کر سہیل خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے،19 کے مجموعی اسکور پر آندرے رسل محمد عامر کی گیند پر ہٹ وکٹ ہوگئے انہوں نے 14 رنز بنائے جب کہ اس کے اگلے ہی اوور میں سہیل خان نے بریڈ ہیڈن کو 4 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ کردیا۔کپتان مصباح الحق اور خالد لطیف نے 63 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی جس کا خاتمہ اسامہ میر خالد لطیف کو اسٹمپ آؤٹ کرکے کیا۔اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا توکراچی کنگز کو اننگز کے آغاز میں ہی نقصان اٹھانا پڑا جب دوسرے اوور میں جیمز ونس صرف 2 رنز بنا کرعمران خالد کی گیند پر آؤٹ ہوگئے ،اس کے فوری بعد کراچی کنگز کی ایک اور وکٹ گر گئی جب عماد وسیم بھی دوسرے اوور کی چوتھی گیند پر بغیر کوئی رنز بنائے ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔اس کے بعد شاہ زیب حسن نے کچھ دیر مزاحمت کی تاہم انہیں 27 کے انفرادی اسکور پر محمد سمیع نے آؤٹ کردیا۔اس موقع پرروی بوپارا اور مشفیق الرحیم نے ٹیم کو سنبھالا دیا اورشراکت میں قمیتی 60 رنز بنائے،کراچی کنگز کی چوتھی وکٹ 107 نرز پر گری جب مشفیق ا؛لرحیم 33 رنز بنا کر رسل کی گیند پر بولڈ ہوگئے جب کہ اس کے اگلے ہی اوور میں بوپارا 45 کے انفرادی سکور پر اظہر محمود کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔اننگز کے آخری لمحات میں کپتان شعیب ملک اور شکیب الحسن تیزی سے رنز اسکور کرنے میں ناکام رہے اورکراچی کنگز 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر صرف 128 نرز بناسکی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عمران خالد نے 2 جب کہ مححمد سمیع ،رسل اور اظہر محمود نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…