پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ایس ایل، کراچی کنگز نے 129 رنز کا ہدف دے دیا،یونا ئیٹڈ کی بیٹنگ جاری

datetime 14  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ(نیوز ڈیسک) پاکستان سْپر لیگ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 127 رنز کا ہدف دے دیا۔ شارجہ کے میدان میں آج کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں ان ایکشن ہیں۔ کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کراچی کنگز کی جانب سے شعیب ملک اور نعمان انور نے اننگز کا آغاز کیا۔ کراچی کنگز کا پہلا کھلاڑی 16 کے مجوعی اسکور پر آوٹ ہوا۔ نعمان انور 6 رنز پر انور علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ دوسرے ا?وٹ ہونے والے کھلاڑی جیمز وینس تھے جو 23 رنز بنا کر گرانٹ ایلٹ کا شکار بنے۔ کپتان شعیب ملک ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے 38 گیندوں پر 45 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ شکیب الحسن بھی کوئی جارحانہ کھیل پیش کرنے میں ناکام رہے اور 10 رنز پر ایلٹ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ بوپارا کا بلا بھی آج نہیں چلا اور کیچ آؤٹ ہو گئے۔ مشفیق الرحیم بھی آئے اور چلتے بنے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے گرانٹ ایلٹ نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ انور علی، محمد نبی، ذوالفقار بابر اور اعزاز چیمہ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ واضح رہے گلیڈی ایٹرز نے اب تک پانچ میچ کھیلے جن میں سے چار میں فتح کا جھنڈا گاڑا۔ دوسری جانب کراچی کنگز نے پانچ میں سے دو مقابلوں میں میدان مارا۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…