جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان سپرلیگ کیخلاف بھارت کی ایک اور سازش پکڑی گئی

datetime 14  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/شارجہ (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی پاکستان سپر لیگ کے خلاف بھارتی سازش کا انکشاف ہوا ہے۔ سپر لیگ کے ٹکٹ فروخت کرنے کی ذمہ داربھارتی کمپنی نے ٹکٹوں کی مصنوعی قلت پیدا کر دی۔ پی ایس ایل کے ابتدائی میچز میں گراؤنڈ خالی رہے۔ مجبوراً پی سی بی کو شارجہ گراونڈ میں عوام کا داخلہ مفت کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کو ناکام بنانے کے لئے بھارتی کمپنیاں بھی سازشوں میں مصروف ہوگئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے ٹکٹوں کی فروخت کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے بھارتی رومانس میں مبتلا اہم شخصیت نے بھارتی کمپنی کایا زونگا کو ٹھیکا دیا تھا۔ کایا زونگا نے پہلے ٹکٹوں کی مصنوعی قلت پیدا کی۔ تمام ٹکٹ فروخت کرنے کے دعوے کیے مگر اس کے باوجود ابتدائی میچز میں گراونڈ خالی رہے۔مجبوراً پاکستان کرکٹ بورڈ انتظامیہ نے شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں عوام کا داخلہ مفت کردیا۔ مقامی ریڈیو سٹیشنز پر سٹیڈیم میں مفت داخلے کا اعلان کرانا پڑا۔ بھارتی ٹکٹنگ کمپنی نے سیمی فائنلز اور فائنل کے تمام ٹکٹ بھی فروخت ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کھوکھلے دعووں کی وجہ سے ایک جانب تو شائقین کرکٹ کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا تو دوسری طرف پی سی بی کو بھی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…