ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

ساؤتھ ایشین گیمزمیں پاکستان کا ایک اور گولڈ میڈل، تعداد 9 ہوگئی

datetime 14  فروری‬‮  2016 |

گوہاٹی / لاہور(نیوز ڈیسک) ساؤتھ ایشین گیمزمیں پاکستان نے تائیکوانڈو میں مزید ایک طلائی تمغہ جیت لیا، یاسمین خان نے عمدہ کھیل کی بدولت یہ ممکن بنایا، مجموعی طور پر سونے کے9 میڈلز سمیت میڈلز کی تعداد 81 ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق ساف گیمزمیں شریک 8 ممالک کے کھلاڑیوں میں میڈلزکی دوڑ جاری ہے، میزبان بھارت تمغوں کی ریس میں بدستور سرفہرست ہے جس نے ابھی تک سونے کے156تمغوں سمیت مجموعی طور پر268 میڈلز اپنے نام کیے ہیں، جن میں 85 چاندی اور27 کانسی کے میڈلزشامل ہیں۔ سری لنکا 163 میڈلزکے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، اس میں 25 سونے، 55 چاندی اور83 کانسی کے میڈلز شامل ہیں۔پاکستان 81 میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، اس میں9 سونے، 27 چاندی اور 45 کانسی کے تمغے شامل ہیں، پاکستانی ٹیم نے ووشو، ریسلنگ میں2، 2 جب کہ ہاکی، اسکواش، سوئمنگ، ویٹ لفٹنگ اور تائیکوانڈو ایونٹس میں ایک، ایک طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، بنگلہ دیش 58 کے ساتھ چوتھے نمبرپر ہے، بنگال ٹائیگرز نے اب تک 4 سونے، 12 چاندی اور42 کانسی کے میڈلز جیتے ہیں۔ نیپال 34 میڈلز کے ساتھ پانچویں اور افغانستان 15 میڈلز کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔مالدیپ کی ساتویں اور بھوٹان کی میڈلز ٹیبل پر اختتامی پوزیشن ہے،گزشتہ روز پاکستان نے مجموعی طور پر7میڈلزجیتے۔ان میں ایک گولڈ، پانچ سلور اورایک برانز میڈل شامل ہے۔یاسمین خان نے تائیکوانڈو کے 46 کلوگرام کے خواتین مقابلوں میں سونے کا تمغہ اپنے نام کیا جبکہ اسی گیم میں63 کلوگرام کے مردوں کے مقابلوں میں نوید خان نے چاندی کا میڈل حاصل کیا۔مردوں کی شوٹنگ میں3 اور خواتین کے حصہ میں ایک سلور میڈل ا?یا۔10 میٹر ایئرپسٹل ٹیم ایونٹ میں کلیم خان،کلیم اللہ اور محمد شہزاد پرمشتمل ٹیم نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا، اسی کیٹیگری میں بھارتی شوٹرز اومکر سنگھ گرپریت سنگھ اورجتیندرا نے طلائی جبکہ سری لنکن پلیئرز فرنینڈو، پتھیرانا اور ڈیسانائیکے نے کانسی کا تمغہ جیتا،25 میٹر پسٹل ویمن ٹیم ایونٹ میں بھارت ہی کی راحی سرنوبٹ، انیسہ سید اور انوج سنگھ نے گولڈ میڈل پایا، سری لنکا کی کولاتھنگا، کینڈاوالا اور ویرک کوڈی نے چاندی جبکہ پاکستان کی لبنیٰ امین، فرحت نسرین اور تعظیم اختر نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔50 میٹر شوٹنگ ایونٹ میں انجم مودگل، ایلزبتھ کوشے اور لاجا گوسوامی نے گولڈ میڈل جیتا، سری لنکن کی پریرا، کے جی پریرا اور روپا رتھنا نے چاندی اورپاکستان کی نازش خان، نادیہ راشد اور نادرہ رئیس نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ ٹرائیتھلون مقابلوں میں بھی بھارتی کھلاڑی فاتح رہے، دلیپ کمار اورگرودت نے بالترتیب گولڈ اور سلور میڈل پائے، سری لنکا کے نوانکمارا نے برانز میڈل اپنے قبضے میں کرلیا، بھارتی خواتین نے بھی ابتدائی دونوں پوزیشنز اپنے نام کیں، پلاوی ریتوالا اور پوجا نے بالترتیب پہلی اوردوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ سری لنکن روجا کا تیسرا نمبر رہا۔ادھر ایشین گیمز میں جوڈو کے مقابلے اتوار سے شروع ہونگے۔15 رکنی قومی ٹیم مختلف کیٹیگریز کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے گی۔



کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…