جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

کرکٹ کی دنیا کی وہ فہرست جو آپ کی نظر سے ابھی تک نہیں گزری ہوگی

datetime 14  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ٹی 20 فارمیٹ میں اپنا لوہا منوانے والے باؤلرز کون سے ہیں اور ان میں کتنے پاکستانی باؤلرز شامل ہیں۔بوم بوم آفریدی ٹی 20 کرکٹ کھیلنا پسند کرتے ہیں اور وہ اس فارمیٹ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت بھی کر رہے ہیں۔ ویسے تو آفریدی تباہ کن بیٹنگ کیلئے جانے جاتے ہیں لیکن ان کی باؤلنگ بھی کسی سے کم نہیں، وہ اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلر ہیں جو اب تک 90 میچ کھیل کر 91 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اپنے ٹی 20 کیرئیر کے دوران انہوں نے 75 مختلف بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
سپن کے جادوگر سعید اجمل کو انٹرنیشنل کرکٹ میں ’’دوسرا‘‘ کا بادشاہ کہا جائے تو غلط نہ ہو گا۔ اگرچہ باؤلنگ ایکشن تبدیل ہونے کے بعد ان کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوئی ہے لیکن اس سے قبل وہ کرکٹ کے تمام فارمیٹ میں دنیا بھر کے بلے بازوں کیلئے ایک ’’پہیلی‘‘ ہی رہے جسے کوئی حل نہ کر سکا۔ سعید اجمل انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ پر پابندی عائد ہونے کے بعد بھی کئی عرصے سے ٹی 20 باؤلنگ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر رہے اور یہی ان کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت بھی ہے۔ انہوں نے 64ٹی 20 میچ کھیل کر 85 وکٹیں لیں اور 70 مختلف بلے بازوں کو اپنا نشانہ بنایا۔مختلف انجریز نے بھلے ہی عمر گل کی کارکردگی کو گہنا دیا لیکن کچھ عرصہ قبل تک وہ پاکستانی باؤلنگ لائن کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے تھے۔ انہوں نے ٹی 20 کیرئیر میں کل 58 میچ کھیل کر 83 وکٹیں حاصل کیں اور 69 مرتبہ مختلف بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔سری لنکن باؤلر لاستھ ملنگا اپنے انوکھے باؤلنگ ایکشن کے باعث جلد ہی دنیائے کرکٹ میں مشہور ہو گئے جس کے بعد خطرناک یارکرز نے انہیں ایک نئی پہچان دی۔ وہ ٹی 20 کرکٹ میں خطرناک باؤلر کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں اور اب تک 61 میچ کھیل کر 74 وکٹیں لے چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کے دوران 63 مرتبہ مختلف بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔اجنتھا مینڈس کا تعلق بھی سری لنکا سے ہے جنہوں نے ابتدائی طور پر ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا نام پیدا کیا لیکن بعد ازاں وہ ٹی 20 سپیشلٹ بن گئے اور مخالف بلے بازوں کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہوئے۔ وہ اب تک 39 میچ کھیل کر 66 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں جن میں سے 58وکٹیں مختلف بلے بازوں کی ہیں۔برطانوی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر سٹورٹ براڈ یوں تو ایک ہی اوور کی 6 گیندوں پر 6 چھکے بھی کھا چکے ہیں لیکن ٹی 20 فارمیٹ میں انہیں بھی ایک خطرناک باؤلر سمجھا جاتا ہے۔ وہ اب تک 56 میچ کھیل کر 65 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں اور 55 مرتبہ مختلف بلے بازوں کو شکار کر چکے ہیں۔جنوبی افریقی باؤلر ڈیل سٹین کو ٹی 20 فارمیٹ کا بہترین فاسٹ باؤلر گردانا جاتا ہے۔ حال ہی میں ہونے والی انجریز نے ان کی کارکردگی کو متاثر ضرور کیا ہے لیکن اس کے باوجود وہ اپنے کیرئیر کو مزید تابناک بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ ڈیل سٹین اب تک 38 میچ کھیل کر 55 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے ہر بار مختلف بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…