اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان سپرلیگ ، دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگئی،کوئٹہ اور پشاور کی ٹیمیں فائنل فور تک رسائی میں کامیاب،لاہور کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی،کراچی اور اسلام آباد کو فائنل فور تک رسائی کا موقع میسر ہے،پاکستان سپرلیگ کے14میچز ہوچکے ہیں اور اس وقت کوئٹہ گلیڈئٹرز10پوائنٹ کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ پشاور زلمے کے8پوائنٹس ہیں اور یہ دونوں ٹیمیں فائنل فور تک پہنچ چکی ہیں جبکہ اسلام آباد اور کراچی کی ٹیمیں4,4پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں اور آج ہونے والا میچ دونوں ٹیموں کیلئے انتہائی اہم ہے،جس کے بعد ان کی پوزیشن بھی واضح ہوجائے گی،اگر کراچی کی ٹیم فتح حاصل کرتی ہے تو پھر اسلام آباد کی ٹیم کو بدھ کے روز آخری میچ میں لاہور قلندرز کو شکست دینا ہوگی اور اگر اسلام آباد کی ٹیم فتح حاصل کرتی ہے تو کراچی کی ٹیم کو بدھ کے روز پشاور زلمے کو شکست دینا ہوگی۔لاہور قلندرز کی ٹیم اس وقت صرف ایک میچ جیت سکی ہے اور وہ اگلے2میچ جیت گئی تو پھر کراچی اور اسلام آباد سے رن ریٹ بہتر ہونے پر آگے جانے کی توقع ہے۔