جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ، جان کر آپ کا دل بھی ٹوٹ سکتا ہے

datetime 13  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کرکٹ کی دنیا آئے روز نت نئی کہانیاں تاریخ میں رقم کرتی ہے ۔کبھی وہ حیران ہوتی ہیں تو کبھی افسوس ناک۔ ایسی ہی کہانی انگلینڈ کی ڈومیسٹک کرکٹ ٹیم نے ایک انڈور میچ میں اپنے نام کی جس پر یقین کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہی ہے۔ کسی بھی میچ میں بغیر سکور کئے کھلاڑی کا آؤٹ ہونا تو کوئی بڑی بات نہیں لیکن اگر پوری ٹیم ہی 0 پر آؤٹ ہو جائے تو اسے معجزہ ہی کہا جا سکتا ہے اور کوئی اس پر یقین بھی نہیں کر سکتا حتیٰ کہ یہ میچ کھیلنے والی ٹیم بھی یقین نہ کر پائی کہ انہوں نے مخالفین کو 0 پر ہی آؤٹ کر دیا ہے۔انگلش کرکٹ بورڈ کی ’’National Six۔a۔Side Championship‘‘ کے فائنل میچ میں کرائسٹ چرچ یونیورسٹی کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 120 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں بیپ شیلڈ کی ٹیم میدان میں آئی تو تاریخی ریکارڈ اپنے نام کر گئی اور پوری ٹیم صفر پر ہی پویلین لوٹ گئے اور اس طرح کرائسٹ چرچ یونیورسٹی کی ٹیم نے یہ میچ جیت کر چیمپئن شپ بھی اپنے نام کر لی۔کرائسٹ چرچ کے سپنر مائیک روز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’’ ایمانداری کی بات تو یہ ہے کہ ہمیں اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آ رہا تھا۔ کسی بھی ٹیم کو 0 پر آؤٹ کر دینا ناقابل یقین ہی ہے ، خاص طور پر ایک انڈور میچ کے دوران ایسا ہونا تو واقعی معجزہ ہے‘‘۔بحر حال یہ دنیا ہے اور یہیں پر معجزے جنم لیتے ہیں ۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…