دبئی (نیوزڈیسک) پاکستان کے جادوگر سپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ قومی ٹیم میں واپسی کی تمام کوششیں ناکام ہوئیں تو پھر وہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیں گے۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ وہ ایک کھلاڑی ہیں اور ہمت ہارنا نہیں جانتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں میری کارکردگی سب کے سامنے ہے ¾اعتماد بحال ہو چکا ہے اور سابقہ معیار جیسی باﺅلنگ ہی کررہا ہوں ¾میں پھر سے سلیکٹرز کو اپنی جانب متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔ سعید اجمل نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ انہیں قصہ پارینہ بننے سے بچائیں اور باﺅلنگ قوانین میں کچھ نرمی کریں۔