جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

آئندہ ماہ بھارت میں ہونے والا ٹی20 کا عالمی کپ کون جیتے گا؟ انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے پیش گوئی کردی

datetime 13  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوزڈیسک)انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان ایلسٹر کک نے کہا ہے کہ انگلینڈ آئندہ ماہ بھارت میں ہونے والا ٹی20 کا عالمی کپ جیت سکتا ہے انگلینڈ کی ٹی20 ٹیم میں جو روٹ، بین سٹوکس اور جوز بٹلر جیسے میچ جتوانے والے کھلاڑی موجود ہیں۔ایلسٹر کک نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا بتایا کہ انگلینڈ کے پاس اب ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو تن تنہا ہی میچ جتوا سکتے ہیں۔انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان کے مطابق انگلینڈ کے پاس کسی بھی دوسری ٹیم کے مقابلے میں ٹی20 کا عالمی کپ جیتنے کا زیادہ موقع ہے کیونکہ یہ بہت خطرناک کھلاڑی ہیں۔انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے ایلسٹر کک کے مطابق ٹی20 کرکٹ میں ہمیشہ قسمت کا دخل ہوتا ہے۔انہوںنے کہا کہ ٹی20 کی بہترین ٹیم ہی ٹورنامنٹ کی فاتح ہوتی ہے کیونکہ یہ ایک مختصر عرصے کا فارمیٹ ہوتا ہے جس میں صرف ایک ہی ٹیم کو اعتماد ملتا ہے اور وہ جیت جاتی ہے۔انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ نے ٹی20 کے سکواڈ کا اعلان کیاجس میں آل راو ¿نڈر لیام ڈاسن کو بھی شامل کیا گیا ۔انہوںنے کہاکہ مجھے کسی نے بتایا ہے کہ اگر انگلینڈ سری لنکا اور پاکستان کے خلاف آنے والی ٹیسٹ سیریز جیت لے تو ہمارے پاس تمام ٹیسٹ ٹرافیاں اکٹھی ہو جائیں گی جو بہت بڑی کامیابی ہو گی-



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…