جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

کریبین لیگ ،محمدعامراور شاہد آفریدی کو کسی نے نہ خریدا

datetime 13  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ویسٹ انڈیز کی ٹی20 لیگ میں ڈرافٹنگ کا عمل جاری ،سہیل تنویر چھ مہنگے ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ،شاہد آفریدی محمدعامر کو کسی بھی ٹیم نے نہ خریدا۔پہلے کامیاب ایڈیشن کے بعد کیریبیئن پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کا عمل ہوا جہاں لینڈل سمنز اور جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر ایک لاکھ 60 ہزار ڈالر کے ساتھ سب سے مہنگے کھلاڑی قرار پائے۔تاہم سب سے زیادہ حیران کن بات سہیل تنویر کا مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل ہونا ہے جہاں ان کی خدمات بھی کرس گیل، ڈیوین براوو اور کیرون پولارڈ کی طرح ایک لاکھ 60 ہزار ڈالر میں حاصل کی گئیں۔پاکستان کے شاہد آفریدی محمدعامر کو کسی بھی ٹیم خریدنے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر کی کیٹیگری میں فاف ڈیو پلیسی، شین واٹسن، برینڈ میک کولم، کمار سنگاکارا، مارٹن گپٹل اور اے بی ڈی ویلیئرز خوش نصیب کھلاڑی قرار پائے۔ایک لاکھ 10 ہزار ڈالر کی کیٹیگری میں سیمیول بدری، ڈیرن سیمی، شکیب الحسن، سنیل نارائن، ڈیوین اسمتھ اور شعیب ملک شامل ہیں۔بریڈ ہوج، مائیکل ہسی، آندرے رسل، ہاشم آملا، کرس لن اور نکولس پوران 90 ہزار ڈالر کی کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔اس کے علاوہ پاکستان کے عمر اکمل اور عماد وسیم بھی لیگ میں شامل خوش قسمت کھلاڑیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…