بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

پی ایس ایل میں اگلے سال 6 ٹیمیںشامل کرنے کا اعلان

datetime 12  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اگلے ایڈیشن میں چھٹی ٹیم شامل کرنے کا اعلان کر دیا۔پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو میں پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے کہا کہ اس بار پی ایس ایل میں 5 ٹیمیں ہیں لیکن آئندہ 6 ٹیمیں شامل ہوں گی۔تاہم انہوں نے اس ٹیم کے نام کا اعلان نہیں کیا۔کھلاڑیوں کی کارکردگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائٹیڈ کے رومان رئیس، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد نواز اور پشاور زلمی کے محمد اصغر جیسے اچھے کھلاڑی سامنے آئے ہیں۔آل راو نڈر نواز کی اب تک کھیلے گئے پی ایس ایل میچز میں کارکردگی انتہائی شاندار رہی ہے اور انہوں نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔اس کے علاوہ محمد اصغر اور رومن رئیس کی کارکردگی بھی شاندار رہی۔محمد اصغر کو زمبابوے کے سابق کپتان اور انگلینڈ کے کوچ رہنے والے اینڈی فلاور نے مستقبل کا کھلاڑی قرار دیا تھا۔اصغر اپنی ٹیم کی اب تک دو فتوحات میں آٹھ اوورز میں 31 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔شہریار خان نے ٹورنامنٹ کے انتظامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال پی ایس ایل اخراجات پورے کرے گی جبکہ آئندہ سال اس کا بھرپور فائدہ ہوگا۔پی سی بی چیئرمین کے مطابق نوجوان کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے سے فائدہ ہوگا۔پی ایس ایل میں 69 مقامی اور کرس گیل، ڈیرن سیمی، کیون پیٹرسن اور شین واٹسن سمیت 29 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔چار فروری سے شروع ہونے والی پاکستان سپر لیگ کا انعقاد متحدہ عرب امارات کے میدانوں پر ہو رہا ہے جو 2009 میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سے پاکستان کا عارضی ہوم گراو ¿نڈ بنا ہوا ہے۔پی سی بی کے حکام نے پانچ فرنچائز ٹیموں کو 93ملین ڈالر میں دس سال کیلئے فروخت کیا ہے جہاں ایونٹ کی فاتح ٹیم کو ایک ملین ڈالر کی رقم دی جائے گی۔اس سے قبل ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے دوران پی ایس ایل چیئرمین نجم سیٹھی نے اعلان کیا تھا کہ آئندہ سال کے ایڈیشن میں پی ایس ایل کے دو یا تین میچز کا انعقاد پاکستان میں کروایا جائے گا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…