جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

پاکستان سپر لیگ میں معاوضوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 12  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے انعقاد نے پاکستانی شائقین میں ایک نئی روح پھونک دی ہے اور ہر کوئی اپنی پسندیدہ ٹیم کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔ پی ایس ایل میں کون کون سی ٹیمیں کھیل رہی ہیں اور ان ٹیموں میں کون کون سے کھلاڑی شامل ہیں، یہ تو سب جانتے ہیں لیکن اگر آپ کچھ نہیں جانتے تو وہ ان کھلاڑیوں کو پی ایس ایل کھیلنے کیلئے دیا جانے والا معاوضہ ہے۔پی ایس ایل کیلئے کھلاڑیوں کو 6 درجوں، پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور، ایمرجنگ اور ریزرو، میں تقسیم کیا گیا ہے اور سب سے زیادہ پیسے یقینا پلاٹینم درجہ میں شامل کھلاڑیوں کو ملے ہیں۔ آئیے آپ کو پی ایس ایل میں سب سے زیادہ پیسے لینے والے چند کھلاڑیوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل کے چھکوں کی پوری دنیا ہی مداح ہے اور ہر کوئی انہیں میدان میں کھیلتا دیکھنے کا خواہمشند ہوتا ہے پی ایس ایل کیلئے انہیں آئیکون پلیئر کی درجہ بندی میں رکھا گیا اور یہ 2 لاکھ ڈالر (تقریباً 2 کروڑ پاکستانی روپے) کے عوض لاہور قلندر کی ٹیم کیلئے کھیل رہے ہیں۔اپنی تیز ترین سنچری، جاندار چھکوں اور پرکشش شخصیت کے باعث دنیا بھر میں نام پیدا کرنے والے پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی پی ایس ایل میں سب سے پہلے فروخت ہونے والے کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے پاس رکھتے ہیں اور وہ بھی 2 لاکھ ڈالر (تقریباً 2 کروڑ پاکستانی روپے) کے عوض پشاور زلمے ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک بھی کسی سے کم نہیں کیونکہ وہ بھی اپنی صلاحیتوں کے بلے بوتے پر آئیکون پلیئرز کی درجہ بندی میں ہی آتے ہیں اور 2 لاکھ ڈالر (تقریباً2 کروڑ پاکستانی روپے) کے عوض پی ایس ایل کو چار چاند لگا رہے ہیں۔برطانوی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی کیوین پیٹرسن بھی ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہیں پی ایس ایل کھیلنے کیلئے مندرجہ بالا کھلاڑیوں جتنے ہی پیسے ادا کئے گئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی کھلاڑی شین واٹسن بھی اپنے نام کا خوب فائدہ اٹھا رہے ہیں اور انہیں بھی پی ایس ایل کھیلنے کیلئے 2 لاکھ ڈالر (تقریباً 2کروڑ پاکستانی روپے) ادا کئے گئے ہیں۔سابق سری لنکن کپتان کمار سنگاکارا پلاٹینم درجہ میں شامل ہیں اور انہیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 1 لاکھ 40 ہزار ڈالرز (تقریباً ایک کروڑ 46 لاکھ پاکستانی روپے) کے عوض خریدا۔پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق بھی پلاٹینم درجہ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے اور انہیں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک لاکھ 40 ہزار ڈالرز (تقریباً ایک کروڑ 46 لاکھ پاکستانی روپے) کے عوض خریدا۔معروف ویسٹ انڈین کرکٹر براوو لاہور قلندرز کی نمائندگی کر رہے ہیں جنہیں ایک لاکھ 40 ہزار ڈالرز (تقریباً ایک کروڑ 46 لاکھ پاکستانی روپے) کے عوض خریدا گیا۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…