لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے ہارون رشید کو پاکستان سپر لیگ میں کمنٹری کرنے سے منع کردیاہے ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون رشید ڈیلی الاﺅنسز کے عوض نجی ایف ایم پر کمنٹری کر رہے تھے ۔چیئرمین پی سی بی نے بغیر اجازت کمنٹری کرنے پر نوٹس لے لیا ہے ۔شہر یار خان نے ہارون رشید کو پی ایس ایل کے آئندہ میچز میں کمنٹری کرنے سے منع کردیاہے ۔