جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

خرم منظور کی سکواڈ میں سلیکشن کا دفاع کون کر رہا ہے ؟اہم خبر سامنے آ گئی

datetime 11  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون شید نے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے احمد شہزاد کو ڈراپ اور خرم منظور کی شمولیت کا دفاع کیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں احمد شہزاد، صہیب مقصود اور عمر گل جگہ بنانے میں ناکام رہے۔پاکستان نے پاکستان سپر لیگ کے ذریعے عالمی افق پر ابھر کر سامنے آمنے والے محمد نواز کو شاندار کارکردگی کا انعام دیتے ہوئے اسکواڈ میں شامل کیا جبکہ رومان رئیس کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا۔تاہم سب سے حیران کن شمولیت اوپنر خرم منظور کی ہے جنہیں احمد شہزاد کی جگہ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔دبئی سے ڈان نیوز سے خصوصی گفتگو میں ہارون رشید نے کہا کہ احمد شہزاد مسلسل ناکامی سے دوچار تھے جس کے باعث انہیں شامل نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ احمد شہزاد کے متبادل کے طور پر خرم منظور بہتر انتخاب ہیں جس کی وجہ ان کی ڈومیسٹک کرکٹ اور انگلینڈ لائنز کے خلاف شاندار کارکردگی ہے۔ہارون رشید نے کہا دیگر اوپنرز کے مقابلے میں خرم منظور کو ان کے تجربے کی بنیاد پر فوقیت دی گئی ہے اور امید ہے کہ وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ہارون رشید نے کہا کہ احمد شہزاد اور صہیب مقصود پر کرکٹ ٹیم کے دروازے بند نہیں ہوئے اور وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھا کر دوبارہ واپسی کرسکتے ہیں۔چیف سلیکٹر نے مزید کہا کہ اس وقت دونوں کھلاڑی مسلسل ناکامی کا شکار تھے لہٰذا انہیں آرام دینا ضروری تھا کیونکہ ناکامیوں کا سلسلہ دراز ہوجائے تو اس سے نکلنا کھلاڑی کے لیے اور مشکل ہوجاتا ہے۔اس موقع پر انہوں نے خرم منظور کے انتخاب پر ٹیم انتظامیہ خصوصاً کوچ وقار یونس کی مخالفت کے تاثر کو یکسر رد کیا۔ذرائع کے مطابق وقار یونس نے خرم منظور کی اسکواڈ میں شمولیت پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا جبکہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان بھی اس معاملے پر ہارون رشید سے نالاں ہیں۔ہارون رشید نے کہا کہ خرم منظور کی سلیکشن متقفہ طور پر ہوئی اور کوچ وقار یونس سے اس معاملے پر اختلافات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…