جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

شاہد آفریدی کو میڈیا میں غلط طریقے سے پیش کیا گیا ، اینڈ ی فلاور

datetime 11  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ(نیوزڈیسک) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کے اسسٹنٹ کوچ اور زمبابوے کے سابق بلے باز اینڈی فلاور کا کہنا ہے کہ مشہور آل راؤنڈر کو میڈیا میں غلط طریقے سے پیش کیا گیا۔پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے حال ہی میں لاہور میں میڈیا سے بات چیت کے دوران ایک صحافی کے سوال کو ‘گٹھیا’ قرار دیا تھا جس کے بعد صحافیوں نے ان کے رویے کے خلاف شدید احتجاج کیا تھا۔اینڈی فلاور کا ماننا ہے کہ آفریدی کو جیسے میڈیا پیش کیا جارہا ہے وہ اس سے بہت مختلف شخص ہیں۔ اپنے انٹرویو میں فلاور کا کہنا تھا کہ “شاہد آفریدی بہترین کپتان ہیں اور وہ ایسے کھلاڑی ہیں جن کی دوسرے پیروی کرتے ہیں۔ میں انھیں واضح طور پر جانتا ہوں، ان کے خلاف کئی سالوں تک کھیلتا رہا لیکن شہرت بعض اوقات گمرا کن بھی ہوسکتی ہے، جو کچھ آپ اخبار میں پڑھتے ہیں وہ بھی غلط ہوسکتا ہے”۔پشاورزلمی کی انتظامیہ میں سابق فاسٹ باؤلر محمد اکرم بھی شامل ہیں فلاور کے مطابق آفریدی اور ان کی جوڑی نے ٹیم کے لیے بہترین کام کیا ہے۔فلاور نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طورپر اپنی خدمات بھی انجام دی ہیں۔سابق انگلش کوچ کا کہنا تھا کہ “آفریدی اور اکرم بہترین کارکردگی دکھانے والے دو اچھے رہنما ہیں، ابھی تو ٹورنامنٹ کا آغاز ہے لیکن آغاز شاندار ہے”۔اینڈی فلاور کا اس بات پر اصرار تھا کہ پی ایس ایل پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اسی طرح فائدہ مند ہوگی جس طرح آئی پی ایل ہندوستانی کھلاڑیوں کے لیے مفید ثابت ہوئی۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…