جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

سپر لیگ میں اچھا کھیل کر بین الاقوامی سطح پرعمدہ کارکردگی میں مدد ملے گی ، عمر اکمل

datetime 10  فروری‬‮  2016 |

شارجہ(نیوز ڈیسک) لاہور قلندرز کے بلے باز عمر اکمل نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کرنے سے انہیں بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچز میں عمدہ کارکردگی دکھانے میں مدد ملے گی،پی ایس ایل ایک اچھا قدم ہے اور امید ہے کہ اس سے ہمیں بین الاقوامی کرکٹ میں بھی مدد ملے گی۔ دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں پہلی سنچری کا اعزاز حاصل کرنے پر بالکل افسردہ نہیں کیوں یہ ایک بڑی اننگ تھی اور اگر میں سنچری اسکور کرجاتا تو یہ پی ایس ایل کی پہلی سنچری ہوتی اور میرا نام صف اول کے بین الاقوامی کھلاڑیوں میں لیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ ‘گیل ایک بڑا نام ہے لیکن ہم صرف ان ہی پر انحصار نہیں کررہے۔ ہم ایک ٹیم ہیں اور جب وہ نہیں تھے تو ہمیں دنیا کو بتانا تھا کہ ہم ان کے بغیر بھی جیت سکتے ہیں۔ یہ اچھی بات ہے کہ ہم ان کے بغیر بھی جیتے اور جب وہ واپس آجائیں گے تو دیگر ٹیموں کے لیے خطرہ مزید بڑھ جائے گا۔’ ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…