جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پی ایس ایل سے قومی کرکٹ ٹیم کو نیا ٹیلنٹ ملے گا ،صادق محمد

datetime 9  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد نے کہا ہے کہ یو اے ای میں جاری پاکستان سپر لیگ سے نہ صرف قومی کرکٹ ٹیم کو نیا ٹیلنٹ ملے گا بلکہ کھلاڑیوں اور مستقبل میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی مالی فائدہ ہوگا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل کے دوران قومی جونیئر کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے اور ان کے ساتھ ڈریسنگ روم میں بیٹھنے کا موقع مل رہا ہے جس کی وجہ سے ان کو تجربہ حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے اندر اعتماد پیدا ہورہا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نہ صرف کھیل کے شعبہ میں بلکہ ہر سطح پر بھارت کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کےلئے کوشش کرتا ہے، پاکستان اور بھارت کے مابین باہمی کرکٹ سیریز کے انعقاد کےلئے ایم او یو پر دستخط ہوئے ہیں اور بھارت کو اس کی پاسداری کرنی چاہئے۔ پاکستا ن اور بھارت سمیت دنیا بھر کے شائقین کرکٹ دونوں ملکوں کے مابین سیریز کا انعقاد چاہتے ہیں، آئی سی سی کو بھی اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ ا?ئی سی سی کا ایونٹ ہے اور پاکستانی ٹیم کو اس میں ضرور شرکت کرنی چاہئے۔ اگر پاکستان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا تو پاکستان انٹرنیشنل سطح پر تنہا ہو جائے گا، سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان کو ورلڈ کپ کے ٹی ٹونٹی میچز بھارت کی بجائے نیوٹرل وینیو یو اے ای، بنگلہ دیش یا سری لنکا میں کھیلنے کی کوشش کرنی چاہئے تاہم حکومت کا فیصلہ حتمی ہوگا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…