جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

جوتا تنازع ؛ مچل مارش کے آوٹ پرآسٹریلوی ٹیم چراغ پا

datetime 9  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیملٹن(نیوز ڈیسک)نیوزی لیںڈ کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں آسٹریلوی آل راونڈر مچل مارش کے آوٹ پر تنازع کھڑا ہو گیا کینگروز اس پر چراغ پا ہو گئے ،فیلڈ امپائرز بڑی اسکرین کی مدد سے فیصلہ کرنے کے الزام کی زد میں آگئے، آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے کہا کہ ہمیں فیصلے نہیں اس کے طریقہ کار پر اعتراض ہے، کیوی قائد میک کولم نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے باقاعدہ اپیل کی تھی، آفیشلز کے طریقہ کار سے متفق نہیں ہوں۔تفصیلات کے مطابق247رنز کے تعاقب میں153پر5وکٹیں گرنے کے باوجود آسٹریلوی امیدیں مچل مارش کی صورت میں برقرار تھیں، مگر وہ حیران کن حالات میں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے ، میٹ ہینری نے مارش کے خلاف اسٹریٹ ڈلیوری پر گیند واپس اپنے ہاتھ میں آنے پر سمجھا کہ وہ بیٹسمین کے جوتے سے ٹکرا کر آئی ہے، اس لیے رسمی طور پر کیچ کی اپیل کی۔جس پر فیلڈ امپائر ای این گولڈ نے اسکرین پرری پلے دیکھنے کے بعد ساتھی ا?فیشل سے مشاورت کے بعد تھرڈ امپائر سے رجوع کیا،ری پلیز سے ظاہر ہوا کہ گیند جوتے سے ٹکرانے کے بعد بیٹ کا کنارہ چھوتی ہوئی ہینری کے ہاتھوں میں واپس آئی، جس پر انھیں آوٹ قرار دیا گیا۔آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے کہا کہ کیویز کی جانب سے اپیل کی ہی نہیں گئی تھی، اگر چہ مارش آوٹ تھے مگر اس کے لئے جو طریقہ کا ر اختیار کیا گیا وہ غلط ہے۔ کیوی کپتان میک کولم نے کہا کہ ہمارے چند پلیئرز نے اپیل کی تھی تاہم طریقہ کار درست نہیں تھا، بڑی اسکرین پر دیکھ کر فیصلے نہیں کیے جا سکتے



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…