جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ،ممکنہ سکواڈز کا اعلان آج

datetime 9  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلیے پاکستان کے ممکنہ اسکواڈ کی فہرست تیار کرلی گئی۔ چیئرمین شہریار خان کی منظوری سے کھلاڑیوں کا اعلان آج کو متوقع ہے۔ اتوار کو ا?ئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کی ڈیڈلائن ختم ہوگئی۔ اب ہر صورت میں پاکستان ٹیم کا اعلان ہونا ہے۔ پی ایس ایل میں کراچی کے خلاف کوئٹہ کی جانب سے 71رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلنے کے بعد احمد شہزاد کو ایک اور لائف لائن مل سکتی ہے۔محمد رضوان ، عمر گل اور صہیب مقصود کی رخصتی کا امکان روشن ہے، کامران اکمل کی واپسی محمد رضوان کی پوزیشن خطرے میں ڈال دے گی۔ رومان رئیس اور محمد نواز کی شمولیت کے امکانات روشن ہیں۔ احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ یہ اننگز کھیل کر میں نے سلیکٹرز پر پریشر نہیں ڈالا ہے جو سلیکٹرز کا دل کرے اور جو بہترین ٹیم وہ منتخب کرنا چاہیں ان کا حق ہے۔ ہر کھلاڑی کے کیریئر میں عروج و زوال آتا ہے میں ابھی کم عمر ہوں اور کوشش کروں گا کہ جلد اپنی خامیوں کو دور کر لوں۔ دیگر ملکوں میں کھلاڑی پندرہ سولہ اننگز میں ناکام ہوجاتے ہیں لیکن سلیکٹرز اس کھلاڑی کی صلاحیت دیکھ کر اس پر اپنا اعتماد دکھاتے ہیں۔ کھلاڑی کو سپر اسٹار بنانے کے لئے ایک کندھے کی ضرورت ہوتی ہے۔ کھلاڑی کی حیثیت سے مجھے غیر ضروری باتیں سننے کو ملتی ہیں اور کوشش کرتا ہوں کہ ان باتوں کو نظر انداز کرکے اپنے کھیل پر توجہ مرکوز کروں۔ نیوزی لینڈ میں میں نے سو فیصد کارکردگی دکھائی۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…