اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سرفراز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو دھوکہ دے دیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹر ہارنے کی صورت میں سرفراز کو مورد الزام ٹھہرایا جا سکتا ہے کیونکہ سرفراز کی خراب پرفارمنس نے لاہور قلندرکو پی ایس ایل میں بہترین کم بیک کا موقع دیا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کیلئے پریشانی کا باعث بن گئی۔ سرفراز نے جو چانس عمر اکمل کو دیا اس کا عمر اکمل نے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے شاندار 93 رنز بنائے مگر سنچری مکمل نہ کر سکے۔