بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

سعید اجمل کی دھماکہ خیز واپسی

datetime 7  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوزڈیسک)سعید اجمل کی دھماکہ خیز واپسی،پی ایس ایل کے میچ میں طویل عرصے بعد دوبارہ فارم میں واپس آگئے،اسلام آباد یونائیٹڈ کے 133رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی پیش قدمی کا سعید اجمل کی دھماکہ خیز باﺅلنگ نے بیڑہ غرق کردیا، سعید اجمل نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین اوورز میں تین اہم کھلاڑی پویلین واپس بھیج دیئے۔ پاکستان سپر لیگ کے سلسلے کا چھٹا میچ دبئی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا گیا۔ کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے باو¿لنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔اسلام آباد یونائیٹد کے 132 رنز کے جواب میں کراچی کنگز کی جانب سے سمنز اور ونس اوپننگ کیلئے آئے تو جلد ہی سمنز اشعر زیدی اور بلنگز کی مشترکہ کاوش کے سبب رن آو¿ٹ ہو گئے۔ انہوں نے 3 گیندیں کھیل کر 1 رن بنایا۔ ونس نے 11 گیندیں کھیل کر 2 رنز بنائے اور سعید اجمل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آو¿ٹ ہو گئے۔عماد وسیم نے 6 چوکوں کی مدد سے 17 گیندیں کھیل کر 29 رنز بنائے اور رسل کی گیند پر بلنگز کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ شعیب ملک نے 11 گیندیں کھیل کر 6 رنز بنائے اور محمد سمیع کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ شکیب الحسن نے 1 چوکے کی مدد سے 17 گیندیں کھیل کر 17 رنز بنائے ہیں۔ افتخار احمد نے 1 چوکے کی مدد سے 20 گیندیں کھیل کر 19 رنز بنائے اور رومن رئیس کی گیند پر شرجیل خان کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ بوپارا نے 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 19 گیندیں کھیل کر 32 رنز بنائے۔ سیف اللہ بنگش پہلی ہی گیند پر بغیر کوئی اسکور کئے سعید اجمل کی گیند پر عمران خالد کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ سہیل تنویر نے 4 گیندیں کھیل کر 1 رن بنایا اور رن آو¿ٹ ہو گئے۔ اسامہ میر نے 1 چوکے کی مدد سے 9 گیندیں کھیل کر 10 رنز بنائے اور بلنگز کی گیند پر رن آو¿ٹ ہو گئے۔ محمد عامر نے 1 چوکے کی مدد سے 4 گیندیں کھیل کر 5 رنز بنائے۔اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے واسٹن اور شرجیل خان اوپننگ کرنے آئے۔ واسٹن نے 1 چھکے کی مدد سے 14 گیندیں کھیل کر 13 رنز بنائے اور عماد وسیم کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آو¿ٹ ہو گئے۔ شرجیل خان نے 3 چوکوں کی مدد سے 27 گیندیں کھیل کر 28 رنز بنائے اور محمد عامر کی گیند پر عماد وسیم کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ خالد لطیف نے 1 چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے 35 گیندیں کھیل کر 39 رنز بنائے اور بوپارا کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ اشعر زیدی نے 9 گیندیں کھیل کر 6 رن بنائے اور بوپارا کے ہاتھوں رن آو¿ٹ ہو گئے۔ رسل نے 6 گیندیں کھیل کر 2 رن بنائے اور اسامہ میر کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ مصباح الحق نے 6 گیندیں کھیل کر 4 رنز بنائے اور بوپارا کی گیند پر شکیب الحسن کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہو گئے۔ بلنگز نے 1 چوکے کی مدد سے 2 گیندیں کھیل کر 4 رن بنائے اور ونس کے ہاتھوں رن آو¿ٹ ہو گئے۔ عمران خالد نے 1 چھکے کی مدد سے 11 گیندیں کھیل کر 12 رنز بنائے اور عامر کی ڈائریکٹ ہٹ پر رن آو¿ٹ ہو گئے۔ محمد سمیع نے 1 چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 9 گیندیں کھیل کر 20 رنز بنائے۔ سعید اجمل میدان میں تو آئے مگر انہوں نے کسی گیند کا سامنا نہ کیا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…