بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

آئی پی ایل ، رائل چیلنجرز نے شین واٹسن کو ساڑھے نو کروڑ میں خریدلیا

datetime 7  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلور(نیوز ڈیسک)انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کی نیلامی میں رائل چیلنجرز بنگلور نے آسٹریلیا کے آل راؤنڈر شین واٹسن کو ساڑھے نو کروڑ روپے میں خریدلیا ۔پچھلی بار سب سے مہنگے فروخت ہونے والے کھلاڑی یوراج سنگھ کو اس بار سات کروڑ روپے ہی مل پائے۔ انھیں سن رائزر حیدرآباد نے خریدا۔جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر کرس مورس کو دہلی ڈیئر ڈیولز نے سات کروڑ روپے میں خریدا۔آسٹریلیا کے اوپنر ایرون فنچ اور نیوزی لینڈ کے بیٹسمین مارٹن گپٹل میں کسی ٹیم نے دلچسپی نہیں دکھائی۔بھارت کے بیٹسمین چتیشور پجارا اور ایس بدری ناتھ، سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے، جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ اور آسٹریلیا کے جارج بیلی کو بھی کوئی خریدار نہیں مل سکا۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر آشیش نہرا کو سنرائزر حیدرآباد نے ساڑھے پانچ کروڑ میں خریدا۔انگلینڈ کے معروف بیٹسمین کیون پیٹرسن کو پونے کی ٹیم نے ساڑھے تین کروڑ روپے میں خریدا۔ پیٹرسن کو پچھلی بار حیدر آباد نے خریدا تھا لیکن انھوں نے ایک بھی میچ نہیں کھلایا تھا۔بھارتی فاسٹ بولر ایشانت شرما کو پونے کی ٹیم نے 3.8 کروڑ روپے میں خریدا۔گجرات لائنز نے جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ڈیل سٹین اور ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر ڈیون سمتھ کے لیے 2.3 کروڑ روپے کی بولی لگائی اور ان کی خدمات حاصل کیں۔پچھلی بار ساڑھے دس کروڑ روپے میں فروخت ہونے والے دنیش کارتک کو اس بار 2.3 کروڑ روپے ہی مل پائے۔ انھیں گجرات لائنز نے خریدا۔بھارتی آل راؤنڈر سٹورٹ بنی کو رائل چیلنجرز بنگلور نے دو کروڑ روپے میں خریدا۔اس سے قبل ممبئی میں ہونے والی نیلامی میں اہم کھلاڑیوں کو خریدا جا چکا تھا اور باقی ڈرافٹ کھلاڑیوں کو بنگلور کی نیلامی میں خریداگیا۔#/s#



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…