بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلیے پاکستان کے ممکنہ اسکواڈ کی فہرست تیار

datetime 7  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلیے پاکستان کے ممکنہ اسکواڈ کی فہرست تیار کرلی گئی، 1یا2 تبدیلیوں کے بعد چیئرمین کی منظوری سے ٹیم کا اعلان ایک یا دو دن میں متوقع ہے،احمد شہزاد نے ہفتے کو کراچی کنگز کیخلاف فتح گر اننگز کھیل کر ڈراپ ہونے کے خدشات ختم کردیے، عمر گل اور صہیب مقصود کی رخصتی کا امکان روشن ہے، کامران اکمل کی واپسی محمد رضوان کی پوزیشن خطرے میں ڈال دے گی ہے۔پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی کی بدولت محمد نواز اور رومان رئیس نے بھی توجہ حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نے ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلیے ممکنہ اسکواڈ کی ابتدائی فہرست تیار کرلی،اس سلسلے میں مشاورت کا عمل مکمل ہوچکا ہے،ہیڈ کوچ وقار یونس سے رائے پہلے ہی طلب کرلی گئی تھی جو بابر اعظم کی اسکواڈ میں شمولیت کے حق میں ہیں، فہرست میں 1یا2 تبدیلیوں کے بعد چیئرمین بورڈ شہریار خان کی منظوری سے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا جائے گا، احمد شہزاد کو ڈراپ کیے جانے کا خدشہ تھا، اوپنر نے ہفتے کو کراچی کنگز کیخلاف فتح گر اننگز کھیل کر بقا کی امیدیں روشن کرلیں، عمر گل اور صہیب مقصود کی رخصتی کا امکان ہے۔پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی کی بدولت محمد نواز نے بھی توجہ حاصل کرلی، انھوں نے بطور اسپنر اپنی افادیت ثابت کرنے کے ساتھ مڈل آرڈر میں ذمہ دارانہ بیٹنگ سے اپنا کیس مضبوط کیا ہے، نپی تلی بولنگ کی بدولت پیسر رومان رئیس بھی نظروں میں ا?چکے لیکن میگا ایونٹ میں ناتجربہ کار کھلاڑیوں کو شامل کرنے کیلیے بڑے حوصلے کی ضرورت ہوگی، وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کی فارم کا فائدہ اٹھانے کا سوچا گیا تو محمد رضوان کو ڈراپ کرنا پڑے گا۔یاد رہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلیے اسکواڈ کا اعلان کرنے کی ڈیڈلائن پیرکو ختم ہوگی۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…