جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

پی ایس ایل،ابھی تک کوئی بھی ٹیم ایک سو پچاس رنزنہ بنا سکی

datetime 7  فروری‬‮  2016 |

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے اب تک پانچ میچ کھیلے جا چکے لیکن ابھی تک کوئی بھی ٹیم ایک سو پچاس رنز نہیں بنا سکی۔ لو اسکورنگ میچوں نے پی سی بی اور پی ایس ایل منتظمین کی منصوبہ بندی پر کئی سوال کھڑے کر دئیے ہیں۔پاکستان سپر لیگ کے آغاز پر خیال کیا جا رہا تھا کہ دوسری لیگز کی طرح پی ایس ایل میں بھی چوکوں چھکوں سے بھرپور کرکٹ دیکھنے کو ملے گی لیکن ابھی تک شائقین جارحانہ شارٹس دیکھنے کو ترس رہے ہیں۔پی ایس ایل میں اب تک پانچ میچ ہو چکے ہیں لیکن کوئی بھی ٹیم ایک سو پچاس رنز کا ہدف نہیں دے سکی۔ دوسری جانب شارجہ میں جاری ماسٹر چیمپئنز لیگ میں چوکوں اورچھکوں کی بہار ہے۔ایم سی ایل میں جارحانہ بلے بازی کی بدولت دو سو سے زائد رنز بھی بن چکے ہیں۔ پاکستان کے سابق کپتان سلیم ملک نے لواسکورنگ پچیں بنائے جانے کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کو کامیاب بنانے کیلئے ایسی پچوں کی تیاری ضروری تھی جہاں شائقین کو تیز کرکٹ دیکھنے کو ملتی۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…