دبئی(نیوز ڈیسک) پاکستانی بلے باز عمر اکمل کا کرس گیل کے ساتھ رقص مہنگا پڑ گیا ‘ کمر کی تکلیف کے باعث میچ میں شرکت نہ کر سکے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور قلندر کے بیٹسمین عمر اکمل دبئی میں پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں ویسٹ اینڈیز کے کرس گیل کے ساتھ ڈریسنگ روم میں رقص کرتے ہوئے ان فٹ ہوگئے اور کمر میں تکلیف کے باعث میچ میں بھی شرکت نہ کر سکے ‘ اگلے میچ میں ان کی شمولیت کے بارے میں تاحال مثبت اشارے نہیں ملے چند ماہ قبل حیدر آ باد میں بھی ایک پارٹی میں رقص کرتے ہوئے انہیں ہزیمت کا سامنا کرنا پرا تھا۔