نئی دلی(نیوز ڈیسک)انڈین پریمیئر لیگ کے نویں ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی کا عمل جاری ہے ، آسٹریلیا کے شین واٹسن اب تک کے سب سے مہنگے کھلاڑی ثابت ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے نویں ایڈیشن کیلئے بھارتی شہر بنگلورو میں کھلاڑیوں کی نیلامی کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک کی نیلامی میں آسٹریلیا کے شین واٹسن سب سے مہنگے فروخت ہوئے ہیں، انہیں رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم نے ساڑھے 9 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔علاوہ ازیں یوراج سنگھ اور کرس مورس 7، 7 کروڑ، اشیش نہرا ساڑھے 5 کروڑ، مچل مارش 4 اعشاریہ 8 کروڑ، سنجو سمیسن 4 اعشاریہ 2 کروڑ، اشانت شرما کو 3 اعشاریہ 8 کروڑ، جوز بٹلر 3 اعشاریہ 8 کروڑ، کیون پیٹرسن ساڑھے تین کروڑ،ڈوین سمتھ 2 اعشاریہ 3 کروڑ، ڈیل سٹین 2 اعشاریہ 3 کروڑ، دنیش کارتھک 2 اعشاریہ 3 کروڑ، دھول کلکرنی 2 کروڑ، جوش ہیسٹنگز 1 اعشاریہ 3 کروڑ، سٹیورٹ بنی 2 کروڑ، عرفان پٹھا ن 1 کروڑ، کولن منرو 30 لاکھ بھارتی روپے میں فروخت ہوچکے ہیں۔مارٹن گپٹل، ایرون فنچ، ہاشم آملہ، جارج بیلی، مہیلا جے وردھنے، مائیکل ہسی، بریڈ ہیڈن، منوج تیواری، روی بوپارا، جیسن ہولڈر، تلکارتنے دلشان، ڈیرن سیمی، تھسارا پریرا سمیت متعدد دیگر کھلاڑی خریدار کے انتظار میں ہیں۔