جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ورلڈ کپ کے تباہ اسپیل سے باہر آ جائیں ٗ وسیم اکرم کا وہا ب ریاض کو مشورہ

datetime 5  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوز ڈیسک)سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے وہاب ریاض کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اب ورلڈ کپ کے تباہ کن اسپیل سے باہر آجائیں ٗیقین ہے عامر چند مزید انٹر نیشنل میچز کھیل کر اپنی پرانی پرفارم میں واپس آ جائینگے ۔ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ وہاب کے پاس اسپیڈ تو ہے مگر سوئنگ نہیں ٗانھیں یہ بات ذہن میں رکھنا چاہیے کہ وہ ورلڈ کپ 2015 کے اپنے ایک اوور میں کھوئے ہوئے نہیں رہ سکتے ٗاگر وہ خود کو پاکستان کے فرسٹ چوائس بولرز میں موجود رکھنا چاہتے ہیں تو انھیں جلد سے جلد اپنے مسائل حل کرنا ہوں گے۔محمد عامر کے بارے میں وسیم نے کہا کہ اگرچہ انھوں نے اچھی بولنگ کی مگر چند مواقعوں پر ردھم میں دکھائی نہیں دیئے ٗمجھے یقین ہے کہ وہ چند مزید انٹرنیشنل میچز کھیل کر اپنی پرانی فارم میں واپس آجائیں گے۔ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے حوالے سے وسیم اکرم نے کہا کہ اس ایونٹ کے بارے میں کوئی پیشگوئی کرنا بہت مشکل ہوگا کیونکہ ایک اوور یا ایک کیچ نقشہ بدل سکتا ہے ٗپاکستان ٹیم اگرچہ نیوزی لینڈ میں اچھا پرفارم نہیں کرپائی مگر بھارتی کنڈیشنز اس کیلئے موزوں ہیں ٗ میرے خیال میں اس ایونٹ میں کسی ایشیائی ٹیم کو ہی فیورٹ ہونا چاہیے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…