جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

”بگ تھری“ کی ”دیوار“ گِر گئی

datetime 5  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوزڈیسک) دو ہزار چودہ میں عالمی کرکٹ کے ایک ڈان بھارت سمیت صرف نام نہاد بڑوں کی غلامی سے آزاد ہونے کا وقت آ گیا۔ آئی سی سی ہیڈ کوارٹر دبئی میں شیڈول بورڈ میٹنگ کے دوران نئے فیصلے ہونے شروع ہو گئے تمام ممبر ممالک کے بورڈز کی بِگ تھری راج کے خلاف آواز سنی گئی۔ مشترکہ طور پر مان لیا گیا کہ کرکٹ کی گیم سمیت ڈویلپمنٹ کے اختلافات ختم کرنے کے لیے بِگ تھری کا خاتمہ ضروری ہے۔ بھارتی بورڈ کے سربراہ ششانک منوہر نے ہی کہہ دیا کہ آئی سی سی کے تمام ممبران میں کوئی چھوٹا بڑا نہیں۔ جی ہاں ! کرکٹ سے بھارتی اجارہ داری ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق آئندہ آئی سی سی کے چیئرمین کا انتخاب خفیہ ووٹنگ کے ذریعے ہو گا اور تمام ممبران کی اکثریتی حمایت کے ساتھ چ±نا جانے والا چیئرمین 2 سال تک کسی بھی دباو¿ سے پاک ہو کر آزادی سے کام کرے گا اور ساتھ ہی بھارت کو یوں بھی منہ کی کھانا پڑ گئی ہے کہ اب اس کے بورڈ کا چیئرمین آئی سی سی کا سربراہ نہیں ہو سکے گا یعنی آئی سی سی کے چیئرمین کو کسی دوسری ذمہ داری نہ رکھنے کا کہہ دیا گیا ہے۔ بھارت کا بھرم نہ رکھنے یعنی بِگ تھری کا حصہ نہ بننے والے سری لنکا کی رکنیت بھی بحال کر دی گئی ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…