دبئی(نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے ساتھ دو طرفہ سیریز کا معاملہ آئی سی سی میٹنگ میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ، شنوائی نہ ہونے کی صورت میں پی سی بی بگ تھری کی حمایت سے دستبردار ہونے کا اعلان کر سکتا ہے۔اسی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈنے پاکستان سپرلیگ میں کسی بھی بھارتی کھلاڑی کولینے سے انکارکیاہے ۔بھارت نے بگ تھری کی حمایت کے بدلے پاکستان کو آٹھ سال میں چھ سیریز کھیلنے کا سبز باغ دکھایا ، معاہدے کے مطابق روایتی حریفوں کے درمیان اس سلسلے کی پہلی سیریز دوہزار پندرہ میں کھیلی جانی تھی ، تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹال مٹول سے کام لیتے ہوئے گزشتہ برس سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا۔بی سی سی آئی حکام نے دو ہزار سولہ میں بھی سیریز کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔ چیئر مین پی سی بی شہریار خان بورڈ اجلاس میں پاکستان بھارت سیریز کا معاملہ اٹھائیں گے، انصاف نہ ملنے کی صورت میں بگ تھری کی حمایت سے دستبرداری کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔ بھارتی بورڈ کیخلاف کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں کیس کیا جاسکتا ہے۔