اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان سپرلیگ کی ایسی انٹری کہ انڈیاکے آئی پی ایل کے پنڈت دیکھ کرحیران رہ گئے ۔پانچوں ٹیموں کے کپتا نوں کی آمدلیموزین پرہوئی جبکہ آئی پی ایل کے کپتانوں کی انٹری اس طرح نہیں ہوتی تھی جبکہ پاکستان سپرلیگ کاافتتاح پاکستان کے قومی ترانے سے کیاگیاہے دوسری طرف بھارت نے آئی پی ایل نے اپنی تقریب کاآغازگانوں سے شروع کیاتھا۔ پاکستان سپر لیگ کا قومی ترنے سے شاندار آغاز کر دیا گیا ہے پاکستان سپر لیگ کا آغاز شاندار افتتاحی تقریب سے کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب کا آغاز دبئی اسٹیڈیم میں پاکستان کا قومی ترانہ بجا کر کیا گیا۔ اس موقع پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے خوب جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔جبکہ افتتاحی تقریب کے بعد پہلا خطاب دبئی کے وزیر برائے کھیل اور ثقافت شیخ مبارک کی جانب سے کیا گیا۔اس موقع پر سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو بھی موجود تھیں۔ اس موقع چئیرمین پی سی بی شہریار خان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ پی اسی ایل کو کامیاب بنانے والے تمام لوگوں کے شکرگزار ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کے باعث پاکستان کے نوجوانوں کو سامنے آنے کا موقع ملے گا۔ امید ہے آئندہ برسوں میں پاکستان سپر لیگ کا پاکستان میں انعقاد ممکن ہو پائے گا۔