جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان سپرلیگ ،شاہد آفریدی نے جوکہاوہ کردکھایا

datetime 4  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) کے 146 بچے پشاور زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات روانہ ہوئے۔ اے پی ایس کے بچوں کو پشاور کے باچا خان ایئر پورٹ سے خصوصی طیارے کے ذریعے روانہ کیا گیا، پاکستان انٹرنیشنل ائر (پی آئی اے) کی پروازیں ملازمین کے احتجاج کے باعث معطل ہیں اسی وجہ سے انہیں لے جانے کے لیے خصوصی طیارے کا بندوبست کیا گیا تھا.واضح رہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے 26 فروری کو اعلان کیا تھا کہ اے پی ایس کے بچوں کو پی ایس ایل کے افتتاحی سیزن کے مقابلے براہ راست دکھانے کے لیے متحدہ عرب امارات لے کر جائیں گے۔ پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈیئٹرز پر مشتمل 5 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ قبل ازیں پشاور زلمی کے مالک اور ہائیر پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو جاوید آفریدی نے اپنی ٹیم کو اے پی ایس کے اندوہناک واقعے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے بچوں اور اساتذہ کے نام کرنے کا اعلان کیا تھا۔انھوں نے کہا تھا کہ” جو کچھ ہم جیتیں گے وہ اے پی ایس کے شہدا کے نام کریں گے، یہ ہمارا مقصد، شہر اور خیبرپختونخوا کا مقصد ہے”۔ جاوید آفریدی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ”زلمی کا مطلب نوجوان ہے جو صرف ایک کرکٹ ٹیم نہیں، یہ ہمارے سرحد کے سفیر ہیں”۔ اے پی ایس کے طلبا متحدہ عرب امارات میں پشاور زلمی سے جڑے رہیں گے اور 18 فروری کو وطن واپس لوٹیں گے



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…