دبئی (نیوز ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز کرس گیل پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ گئے اور انہوں نے اپنی ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ کرس گیل کی خدمات پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندر نے 50ہزار ڈالر کے عوض حاصل کی تھیں۔ یادر رہے کہ اس سے قبل یہ اطلاعات میڈیا پر سامنے آرہی تھیں کہ پی ایس ایل کے اولین ایونٹ میں کالی آندھی کے بلے باز کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے کیوں کہ وہ آئی پی ایل میں شرکت یقینی بنانے کے لیے پی ایس ایل نہیں کھیلنا چاہتے۔