جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان سپر لیگ کامیاب ہوگی یا نہیں؟،جانیئے ویوین رچرڈز کیا کہتے ہیں

datetime 4  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ویسٹ انڈیز کے سابق عظیم بلے باز ویوین رچرڈز نے کہا ہے کہ ایشیائی خطے میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کامیاب نہ ہونے کی کوئی وجہ ہی نہیں ہے۔خلیج ٹائمز کو دئیے گئے انٹرویو میں سابق بلے باز کا کہنا تھا کہ میں دنیا کی سرفہرست ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹس (انڈین پریمئر لیگ، بگ بیش اور کیریبیئن پریمئر لیگ) سے منسلک رہا ہوں اور پی ایس ایل بھی اسی عمل کا تسلسل ہے۔ویوین رچرڈز کے مطابق کھلاڑی جارحانہ انداز میں کھیلنا چاہتے ہیں جس کےلیے پی ایس ایل سے بہتر جگہ کوئی اور نہیں ہو سکتی۔انہوںنے کہاکہ میں پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے ان کے جارحانہ رویے سے ہمیشہ محظوظ ہوتا تھا۔انھوں نے کہا کہ گو کہ ویسٹ انڈیزنے پاکستان کے خلاف کامیابیاں حاصل کی تاہم میرے دور میں یہ واحد ٹیم تھی جس نے ہمارے لیے مسائل کھڑے کیے اور ان کے خلاف کھیلنا ہمشہ چیلنج ہوتا تھا۔اپنی جارحانہ بلے بازی کیلئے مشہور سابق اسٹار کے مطابق پاکستانی نوجوانوں کے لیے اپنی صلاحیتیں پی ایس ایل میں ثابت کرنے کا بہترین موقع ہے، متحدہ عرب امارات کا خوشگوار موسم ٹیموں کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو لطف اندوز کرنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے معاون کے مطابق یہاں لاتعداد بہترین کھلاڑی موجود ہیں جو نوجوان اور تازہ دم ہیں،کوئٹہ کی ٹیم کو جہاں میری ضرورت ہوگی وہاں میں اس ٹیم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی توانائی صرف کروں گا۔انہوںنے کہاکہ آج کے کھلاڑی لمبے سفر کرنے والے لڑکے ہیں اور پوری دنیا میں کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔رچرڈز نے کہا کہ میں کوئٹہ کی ٹیم جہاں کیون پیٹرسن اور لیوک رائٹ جیسے کھلاڑی ہیں اس کا حصہ بننے پر اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھ رہا ہوں، ٹیم کےساتھ میرا پہلا سیشن شاندار تھا اور ہم امید کرتے ہیں کہ ٹورنامنٹ میں بھی اچھا کریں گے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…