پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مستفیض انجری کے سبب پی ایس ایل سے باہر

datetime 3  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھاکا (نیوز ڈیسک)بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کے اسٹار نوجوان فاسٹ بالر مستفیض الرحمان کندھے کی انجری کے سبب پاکستان سپر لیگ میں شرکت نہیں کرسکیں گے ۔ واضح رہے کہ مستفیض الرحمن کو زمبابوبے خلاف ہوم ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ کے دوران کندھے پر چوٹ لگ گئی تھی جب کہ وہ تاحال فٹ نہیں ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ایونٹ میں شرکت نہیں کرپائیں گے ۔ انجری سے چند روز قبل بھی بنگلادیشی بورٹ نے مستفیض الرحمن کو پی ایس ایل میں شرکت کی اجازت نہ دینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اہم ایونٹس کیلئے فاسٹ بالر کو انجری سے بچانا چاہتے ہیں ۔ بنگلادیشی بورڈ کی میڈیا کمیٹی کے چیئرمین جلال یونس نے فاسٹ بالر کی رواں ماہ تاریخ چوبیس سے شروع ہونیوالے ایشیا کپ سے پہلے صحت یابی کی امید ظاہر کی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان فاسٹ بالر کو مکمل فٹ اور ردہم میں آنے کیلئے 2 ہفتے درکار ہوں گے اور ہماری خواہش ہے کہ وہ اہم ایونٹس سے قبل فٹ ہوجائیں ۔دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیاگیا ہے کہ بنگلادیشی بورڈ نے پی ایس ایل میں شرکت کے حوالے سے فاسٹ بالر کو این او سی جاری کرنے سے بھی انکار کردیا ہے ۔واضح رہے کہ چار فروری سے شروع ہونیوالی پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندر ز نے ہزار 50 ڈالر ز کے عوض مستفیض الرحمن کی خدمات حاصل کی تھیں ۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…