پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اہم کھلاڑی پی ایس ایل سے باہر

datetime 3  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (نیوزڈیسک) بنگلہ دیش کے نوجوان اسٹار باو¿لر مستفیض الرحمان کندھے کی انجری کے سبب پاکستان سپر(پی ایس ایل) میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔کھلنا میں زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فاسٹ باو¿لر زخمی ہو گئے تھے اور عدم صحتیابی کی وجہ سے پی ایس میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔چار فروری سے شروع ہونے والی پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی فرنچائز نے 50 ہزار ڈالر میں مستفیض کی خدمات حاصل کی تھیں۔انجری سے چند دن قبل بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے عندیہ دیا تھا کہ وہ فاسٹ باو¿لر کو انجری اور تھکن سے بچانے کیلئے شاید پی ایس ایل کیلئے این او سی جاری نہ کریں۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی میڈیا کمیٹی کے چیئرمین جلال یونس نے امید ظاہر کی کہ مستفیض 24 فروری سے شروع ہونے والے ایشیا کپ سے قبل فٹ ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مستفیض کو ابھی بھی فٹ ہونے میں دو ہفتے لگیں گے اور ہم چاہتے ہیں کہ وہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور ایشیا کپ جیسے اہم ایونٹس سے قبل فٹ ہو جائیں۔پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرنے والے دیگر تین بنگلہ دیشی اسٹارز تمیم اقبال، مشفیق الرحیم اور شکیب الحسن ممکنہ طور پر آج رات متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…