فیصل آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہبا زشریف کی ہدایت پر مایہ ناز کرکٹر سعید اجمل کو فوری طور پر کرکٹ اکیڈمی کیلئے جھنگ روڈ فیصل آباد پر جگہ فراہم کردی گئی۔ اکیڈمی کا افتتاح 31 جنوری بروز اتوار کو ڈی سی او فیصل آباد کریں گے۔ اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ اور کرکٹر سعید اجمل کے مابین ایم او یو پر دستخط ہوگئے ہیں۔آن لائن کے مطابق سعید اجمل کو تقریباً دو سال قبل زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں کرکٹ اکیڈمی کیلئے جگہ فراہم کی گئی تھی جس پر سعید اجمل نے کروڑوں روپے کی لاگت سے اس کرکٹ اکیڈمی کی تیاری کرائی جس میں غیر ملکی معیار کے مطابق کرکٹر کھیلنے کیلئے وکٹیں تیار کی گئیں ۔ زرعی یونیورسٹی کی کرکٹ اکیڈمی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور کھلاڑی بھی پریکٹس میں حصہ لیتے رہے بعد ازاں یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد نے سکیورٹی کا بہانہ بنا کر اکیڈمی کو بند کردیا جس پر سعید اجمل اور کرکٹ کے شائقین نے وی سی کے خلاف احتجاج کیا جس پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ‘ اور ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کمشنر فیصل آباد کو اس معاملے کو حل کرانے کاحکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کی چنانچہ ڈویژن اور ضلعی انتظامیہ رپورٹ پر سعید اجمل کو فوری طو رپر چنار روڈ پر واقعہ فردوس کالونی میں دس کروڑ روپے کی لاگت سے نئے تعمیر ہونے والے شہباز شریف سپورٹس سٹیڈیم اینڈ پارک میں اکیڈمی بنانے کیلئے جگہ مہیا کردی گئی ہے سعید اجمل نے آن لائن کو بتایا کہ وہ انشاء الله اس اکیڈمی کو ملک کی بہترین اکیڈمی بنائیں گے جس میں ملک بھر کے کرکٹ کے کھلاڑی اور شائقین بھرپور حصہ لیں گےانہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی کرکٹ اکیڈمی کی بحالی کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور انہیں امید ہے زرعی یونیورسٹی میں قائم کی جانے والی اکیڈمی جلد ہی واگزار ہوجائیگی اور دوبارہ ملک بھر کے کرکٹ کے کھلاڑی پریکٹس کریں گے۔
سعید اجمل کو فوری کرکٹ اکیڈمی کیلئے جھنگ روڈ فیصل آباد پر جگہ فراہم کردی گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جولائی: ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
چھٹی ختم فیصلہ ہوگیا
-
پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان، وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
چلتی بس کی کھڑکی سے باہر جھانکنے پر نوجوان کا سر دھڑ سے الگ ہو گیا
-
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ہالینڈ اور وینزویلا سے آئی خواتین کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی ، 4 ملزمان گ...
-
کوچ گہری کھائی میں گرنے سے خواتین و بچوں سمیت 40 مسافر جاں بحق
-
سولر پینلز، لیتھیم بیٹریوں ،انورٹرز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی
-
ٹک ٹاک لائیو پر بوسہ لینے والے غیر شادی شدہ جوڑے کو سرعام کوڑے مارے گئے
-
3 دن سے لاپتہ 2 معصوم بھائیوں کی لاشیں گھر کی چھت پر موجود صندوق سے برآمد
-
ڈالر کی قیمت 250 روپے سے کم ہونے کی پیش گوئی
-
خامنہ ای کی نمازِ جنازہ سے قبل ایران کا امریکا اور اسرائیل کو انتباہ
-
موبائل فون سستے ، نئی ڈیوٹی کا اطلاق شروع!
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں، پاکستان میں بھی بڑی کمی متوقع



















































